BR100 Decreased By (-0.07%)
BR30 Decreased By (-0.14%)
KSE100 No Change (0%)
KSE30 No Change (0%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

جیولین تھرو کے نامور پاکستانی ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن (اے ایف ایف) کی جانب سے 2024 کے لیے ایشیا کے بہترین ایتھلیٹ کے اعزاز سے نوازا گیا ہے جو ملک کے لیے ایک قابل فخر اور تاریخی کامیابی ہے۔

ارشد ندیم کیلئے اس اعزاز کا اعلان جنوبی کوریا میں منعقدہ اے ایف ایف کے سالانہ اجلاس کے دوران کیا گیا جہاں ارشد کو بین الاقوامی سطح پر ان کی غیر معمولی کارکردگی خاص طور پر پیرس اولمپکس میں ان کے ریکارڈ توڑ کارناموں کے لیے خصوصی پہچان ملی۔

ارشد کا سب سے یادگار لمحہ پیرس اولمپکس کے جیوولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں 92.97 میٹر کا ریکارڈ ساز تھرو تھا، جو اولمپکس کی تاریخ میں سب سے طویل تھرو ہے۔ اس تھرو کی بدولت انہوں نے نہ صرف گولڈ میڈل اپنے نام کیا بلکہ پاکستان کو 40 سال بعد پہلا اولمپک گولڈ میڈل بھی دلوایا۔

ارشد ندیم کا عروج کا سفر آسان نہیں تھا۔ انہوں نے اولمپک کے فائنل راؤنڈ کا آغاز ایک فاؤل تھرو سے کیا، لیکن تیسرے راؤنڈ میں 88.72 میٹر کی زبردست تھرو کے ساتھ واپس آئے جس سے انہوں نے چیک ریپبلک کے جیکب واڈلائج کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ارشد نے بعد کے راؤنڈز میں 79.40 میٹر اور 84.87 میٹر کی تھرو بھی کیں۔ لیکن ان کی آخری تھرو، جو 91.79 میٹر تھی اور اولمپک تاریخ کی دوسری سب سے لمبی تھرو ہے، نے ان کی برتری کو یقینی بنایا اور دنیا کو حیران کر دیا۔

ایشین ایتھلیٹکس فیڈریشن کا یہ اعزاز ارشد ندیم کی عالمی ایتھلیٹکس میں بڑھتی ہوئی شہرت کو اجاگر کرتا ہے اور پاکستان کی بین الاقوامی کھیلوں میں بڑھتی ہوئی موجودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔ اس کامیابی پر پاکستان میں وسیع پیمانے پر جشن منایا جا رہا ہے، جہاں مداح، حکام اور دیگر کھلاڑی قومی وقار بڑھانے پر ارشد ندیم کی کارکردگی کا اعتراف کررہے ہیں اور انہیں مبارکباد پیش کررہے ہیں۔

اعزاز وصول کرنے کے بعد ارشد ندیم نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کی کامیابی پاکستان کے نوجوان ایتھلیٹس کے لیے مثال بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ نوجوان یقین کریں کہ محنت اور لگن سے کچھ بھی ناممکن نہیں۔

یہ اعزاز ارشد کے لیے ایک شاندار سال میں ایک اور سنگ میل ثابت ہوا ہے اوراس نے ایشیائی اور عالمی سطح پر پاکستانی ایتھلیٹکس کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔

Comments

Comments are closed.