BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
دنیا

اقوامِ متحدہ کے سربراہ کا بھارت، پاکستان کشیدگی میں انتہائی ضبط و تحمل برتنے پر زور

  • کشیدگی کم کرنے کے لیے نئی دہلی اور اسلام آباد دونوں پر بین الاقوامی دباؤ بڑھا دیا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پیر کو خبردار کیا ہے کہ جوہری صلاحیت کے حامل دشمن ممالک پاکستان اور بھارت کو جنگ کے دہانے سے پیچھے ہٹنا چاہیے اور انتہائی ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

بھارت نے حالیہ دنوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سخت بیانات، دھمکیوں اور سفارتی اقدامات کا تبادلہ ہوا ہے۔

پیر کو پاکستانی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے کشیدگی کے آغاز کے بعد دوسرا میزائل تجربہ کیا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ’’نقطۂ ابال‘‘ پر پہنچ چکے ہیں اور یہ کشیدگی ’’گزشتہ کئی سال میں سب سے زیادہ‘‘ ہے۔

انہوں نے 22 اپریل کو پہلگام میں کئے گئے حملے کی ایک بار پھر مذمت کی، جس میں 26 افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس بات پر زور دیا کہ ذمہ داروں کو ’’قابلِ اعتبار اور قانونی ذرائع‘‘ سے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سیکریٹری جنرل نے متنبہ کیا کہ ’خاص طور پر اس نازک وقت میں یہ بھی ضروری ہے کہ کسی ایسے فوجی تصادم سے بچا جائے جو آسانی سے قابو سے باہر ہو جائے۔‘

اب وقت آگیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کیا جائے اور دہانے سے پیچھے ہٹنا چاہیے۔

کشیدگی کم کرنے کے لیے نئی دہلی اور اسلام آباد دونوں پر بین الاقوامی دباؤ ڈالا گیا ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی فوج کو جواب دینے کے لیے ’مکمل آپریشنل آزادی‘ دی ہے اور اسلام آباد نے خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا۔

اس بحران پر پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کے روز بند دروازوں کے پیچھے ہونا تھا۔

بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی میں کمی اور کسی بھی محاذ آرائی سے بچنے کی ضرورت پر ان کی مسلسل مصروفیت اور رابطے کی کوششوں کو سراہا۔

ایک ہفتے کے اندر دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فون پر یہ دوسری بات چیت تھی۔

آزادانہ شفاف، غیر جانبدار اور قابل اعتماد تحقیقات کی اپنی پیش کش کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اپنی تشویش کا اظہار کیا کہ بھارت نے ابھی تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا ہے، اس کے باوجود وہ اشتعال انگیز بیانات اور جنگی جنون کا سہارا لے رہا ہے۔

انہوں نے اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا عہد کیا۔

شہباز شریف نے بھارت کی جانب سے عالمی مالیاتی اداروں کو سیاسی رنگ دینے اور پاکستان کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچانے کی کوششوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

سیکرٹری جنرل نے وزیر اعظم کو خطے میں امن و استحکام کے لئے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا اور اس مسئلے پر تمام مذاکرات کاروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے عزم کا اظہار کیا۔

Comments

Comments are closed.