BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

ایک وفاقی اپیل عدالت نے ہفتے کے روز ایک ایسے عدالتی حکم کو روک دیا جس کے تحت ٹرمپ انتظامیہ کو 1,000 سے زائد وائس آف امریکہ کے ملازمین کو دوبارہ کام پر بحال کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

22 اپریل کو امریکی ضلعی جج رائس لیمبرتھ نے انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ وہ تمام ضروری اقدامات کرے تاکہ یو ایس نیوز سروس کے ملازمین اور کنٹریکٹرز کو ان کی پوزیشنز پر بحال کیا جا سکے، اور ریڈیو، ٹی وی، آن لائن نشریات اور کچھ گرانٹس دوبارہ شروع کی جا سکیں۔

تاہم اپیل عدالت نے 2 کے مقابلے میں 1 کے فیصلے میں کہا کہ ممکنہ طور پر لیمبرتھ کے پاس یہ اختیار نہیں تھا کہ وہ ملازمین کی بحالی یا ریڈیو فری ایشیا اور مڈل ایسٹ براڈکاسٹنگ نیٹ ورکس کے لیے 15 ملین ڈالر کی گرانٹس بحال کرنے کا حکم دیں۔

یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا (یو ایس اے جی ایم) نے مارچ میں ٹرمپ کی ہدایت پر اچانک نشریات بند کرنے کے بعد 1,000 سے زائد ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا تھا اور 600 کنٹریکٹرز کو نوکری سے نکالنے کا کہا تھا۔

اپیل عدالت نے نوٹ کیا کہ حکومت نے لیمبرتھ کے اس فیصلے کو چیلنج نہیں کیا جس میں وائس آف امریکہ کی قانونی طور پر لازم نشریاتی سطح کو بحال کرنے کا کہا گیا تھا۔ جمعہ کے روز متعدد رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ وائس آف امریکہ اگلے ہفتے نشریات دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ یو ایس اے جی ایم نے ہفتے کے روز اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

سرکٹ جج کورنیلیا پیلرڈ نے فیصلے سے اختلاف کیا اور کہا کہ یہ فیصلہ یقینی طور پر اس بات کو ممکن بنا دے گا کہ یہ نیٹ ورکس اس کیس کے مکمل فیصلے تک کسی بامعنی شکل میں باقی نہ رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا نتیجہ وائس آف امریکہ کو غیر معینہ مدت تک خاموش کرنے“ اور ریڈیو فری ایشیا و مڈل ایسٹ براڈکاسٹنگ نیٹ ورکس کی قانونی جدوجہد کو ختم کرنے کی صورت میں نکلے گا۔

ٹرمپ کی ہدایت کے تحت وائس آف امریکہ اپنی 80 سالہ تاریخ میں پہلی بار خبریں نشر نہیں کر رہا۔ اس کی ویب سائٹ 15 مارچ کے بعد سے اپڈیٹ نہیں ہوئی اور بیرون ملک موجود ریڈیو اسٹیشنز جو اس کے پروگرام پر انحصار کرتے تھے، بند ہو چکے ہیں یا صرف موسیقی نشر کر رہے ہیں۔

جج لیمبرتھ کے مطابق کانگریس نے یہ نشریات لازمی قرار دی تھیں اور انتظامیہ کو ان کے خاتمے یا فنڈنگ روکنے کا یکطرفہ اختیار نہیں دیا گیا۔

ٹرمپ کی مشیر کیری لیک نے 15 مارچ کو اس بندش کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ یو ایس اے جی ایم ناقابل اصلاح حد تک تباہ ہو چکی ہے اور ٹرمپ کے خلاف جانبدار ہے۔ انہوں نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر اس عدالتی فیصلے کو ہماری بڑی فتح قرار دیا۔

Comments

Comments are closed.