پاکستان کے بین الاقوامی بانڈز میں ایک فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ۔
بھارت کی ممکنہ فوجی کارروائی سے متعلق پاکستان کی قابلِ اعتماد انٹیلی جنس رپورٹ سامنے آنے کے بعد بدھ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستان کے بانڈز کی قیمتوں میں 1 سینٹ سے زائد کمی دیکھی گئی جس سے دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی عکاسی ہوتی ہے۔
ٹریڈ ویب کے اعداد و شمار کے مطابق 2036 میں میچور ہونے والے بانڈ کی قیمت میں سب سے زیادہ 1.3 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد یہ 71.85 سینٹ فی ڈالر پر آ گیا تاہم تقریباً 1 سینٹ کا بڈ-آسک فرق مارکیٹ میں محدود لیکویڈیٹی کی عکاسی کرتا ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد سے مسلسل کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔



















Comments
Comments are closed.