BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے کاروباری روز فروخت کا دباؤ دیکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اس کمی کو پاکستان اور بھارت کے درمیان انتہائی کشیدگی سے جوڑا جارہا ہے۔

پورے کاروباری سیشن پر مندی کا راج رہا جس کے نتیجے میں انڈیکس انٹرا ڈے کی کم ترین سطح 110,631.84 پوائنٹس تک گرگیا۔

تاہم کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک انڈیکس 3,545.61 پوائنٹس یا 3.09 فیصد کی کمی سے 111,326.57 پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے اپنی پوسٹ مارکیٹ رپورٹ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے مقامی ایکویٹی مارکیٹ کو آج شدید اور وسیع بنیادوں پر گراوٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق ہیوی اسٹاکس نے مارکیٹ کی گراوٹ میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ایل او سی، اینگرو، یو بی ایل، پی پی ایل اور ایف ایف سی میں نمایاں کمی دیکھی گئی، جس کی وجہ سے انڈیکس میں مجموعی طور پر 1132 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔

یاد رہے کہ منگل کو کے ایس ای 100 انڈیکس 114,872.18 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے نے گزشتہ ہفتے سے اسٹاک مارکیٹ کو دباؤ میں رکھا ہوا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بدھ کی علی الصبح خبردار کیا کہ بھارت کی جانب سے آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں پاکستان پر ممکنہ فوجی حملہ کیا جا سکتا ہے۔

وزیر اطلاعات نے ایک پریس کانفرنس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ پاکستان کے پاس مصدقہ خفیہ معلومات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعے کو جھوٹا بہانہ بنا کر آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے دوران فوجی حملہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

عالمی سطح پر بدھ کو حصص بازار میں سمت کا تعین مشکل رہا اور تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی کیونکہ عالمی تجارتی کشیدگی میں ممکنہ کمی پر اطمینان کے باوجود معاشی منظرنامے کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ ٹیکسز سے متاثرہ کمپنیوں کی جانب سے مایوس کن اشارے اس مثبت اثر کو زائل کرگئے۔

امریکی ٹریژری ییلڈز بھی کئی ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب رہی، کیونکہ تاجروں نے دنیا کی سب سے بڑی معیشت کو سہارا دینے کے لیے فیڈرل ریزرو کی جانب سے مزید شرح سود میں کمی کی توقعات بڑھا دیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اپنے آٹو ٹیکسز کے اثرات کو کم کرنے کی کوششوں اور وسیع تر تجارتی مذاکرات میں پیش رفت کے اشاروں کے باوجود، تفصیلات اب بھی مبہم ہیں، جب کہ وزیر تجارت ہاورڈ لٹنک نے کہا کہ انہوں نے ایک غیر ملکی طاقت کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔

ٹیرف کی تشویش میں اضافہ کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو بگڑتے ہوئے امریکی اعدادوشمار سے بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ٹرمپ کی طرف سے بھاری محصولات نے اندرون ملک کاروبار اور صارفین کو متاثر کیا۔

جولیس بیئر کے چیف اکانومسٹ ڈیوڈ کوہل کا کہنا ہے کہ ہم آنے والے مہینوں میں اقتصادی جمود کے طویل عرصے تک جاری رہنے کے امکانات کو 50 فیصد تک بڑھا دیتے ہیں، جو کساد بازاری کے معیار کو پورا کرتا ہے۔

دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.02 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور 5 پیسے کے اضافے کے بعد روپیہ 280 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔

آل شیئر انڈیکس کا حجم گزشتہ روز کے 409.93 ملین سے بڑھ کر 490.95 ملین ہو گیا۔

حصص کی مالیت گزشتہ سیشن کے 29.07 ارب روپے سے بڑھ کر 31.12 ارب روپے ہوگئی۔

سنرجیکو پی کے 46.17 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی۔اس کے بعد ورلڈ کال ٹیلی کام 40.70 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور بی او پنجاب 20.00 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

بدھ کو 457 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 60 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 352 میں کمی جبکہ 45 میں استحکام رہا۔

 ۔
۔

Comments

Comments are closed.