BR100 Decreased By (-0.38%)
BR30 Decreased By (-0.46%)
KSE100 Decreased By (-0.42%)
KSE30 Decreased By (-0.52%)
BAFL 55.50 Decreased By ▼ -0.70 (-1.25%)
BIPL 26.90 Increased By ▲ 0.13 (0.49%)
BOP 32.64 Decreased By ▼ -0.34 (-1.03%)
CNERGY 10.29 Increased By ▲ 0.19 (1.88%)
DFML 17.81 Increased By ▲ 0.09 (0.51%)
DGKC 195.18 Decreased By ▼ -1.49 (-0.76%)
FABL 98.68 Decreased By ▼ -0.30 (-0.3%)
FCCL 51.74 Increased By ▲ 0.49 (0.96%)
FFL 16.49 Increased By ▲ 0.31 (1.92%)
GGL 25.06 Increased By ▲ 0.07 (0.28%)
HBL 292.00 Decreased By ▼ -3.49 (-1.18%)
HUBC 213.97 Decreased By ▼ -0.21 (-0.1%)
HUMNL 10.45 Increased By ▲ 0.09 (0.87%)
KEL 7.14 Increased By ▲ 0.08 (1.13%)
LOTCHEM 26.81 Decreased By ▼ -2.31 (-7.93%)
MLCF 88.17 Decreased By ▼ -0.65 (-0.73%)
OGDC 310.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.5%)
PAEL 40.85 Decreased By ▼ -0.14 (-0.34%)
PIBTL 15.85 Decreased By ▼ -0.11 (-0.69%)
PIOC 283.69 Increased By ▲ 0.85 (0.3%)
PPL 211.10 Decreased By ▼ -1.56 (-0.73%)
PRL 53.14 Increased By ▲ 0.60 (1.14%)
SNGP 98.25 Decreased By ▼ -1.11 (-1.12%)
SSGC 24.85 Decreased By ▼ -0.25 (-1%)
TELE 8.29 Decreased By ▼ -0.03 (-0.36%)
TPLP 12.97 Decreased By ▼ -0.25 (-1.89%)
TRG 58.97 Increased By ▲ 2.08 (3.66%)
UNITY 9.88 Decreased By ▼ -0.06 (-0.6%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)
دنیا

بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے آدھے سے زائد سیاحتی مقامات کو بند کر دیا

  • مقبوضہ کشمیر میں 87 میں سے 48 سیاحتی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ ہفتے سیاحوں پر ہونے والے حملے کے بعد سیکیورٹی سخت کرنے کی غرض سے منگل کے روز سے نصف سے زائد سیاحتی مقامات کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ یہ اقدام ایک سرکاری حکم نامے کے مطابق کیا گیا ہے جسے رائٹرز نے دیکھا۔

پولیس کے مطابق، پہلگام میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 افراد ہلاک اور 17 زخمی ہوئے، جسے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران بھارت میں سیاحوں پر بدترین حملہ قرار دیا گیا ہے۔

بھارت نے اس حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا ہے، جب کہ اسلام آباد نے اس میں کسی بھی قسم کے کردار کی تردید کرتے ہوئے ایک غیر جانب دار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی صرف اخلاقی اور سفارتی حمایت کرتا ہے۔

اس حملے کے بعد دونوں جوہری قوتوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور بھارت کے اندر پاکستان کے خلاف کارروائی کے مطالبات میں شدت آ گئی ہے۔

دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف کئی اقدامات کیے ہیں۔

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا ہے، جو دریاؤں کے پانی کی تقسیم سے متعلق اہم معاہدہ ہے، جب کہ پاکستان نے بھارتی ایئر لائنز کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دی ہے۔

ریاستی حکم نامے کے مطابق، مقبوضہ کشمیر میں 87 میں سے 48 سیاحتی مقامات کو بند کر دیا گیا ہے اور باقی پر سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ تاہم ان پابندیوں کے لیے کوئی مدت نہیں دی گئی۔

پہلگام حملے کے بعد خوف زدہ سیاحوں نے موسمِ گرما کی مصروف سیاحتی سیزن کے آغاز میں ہی واپسی کا رخ کر لیا ہے۔

مزید برآں، پاکستان اور بھارت کے درمیان 740 کلومیٹر طویل لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ کے واقعات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

بھارتی فوج نے منگل کو مسلسل پانچویں دن دعویٰ کیا کہ اسے آدھی رات کے قریب پاکستانی چوکیوں سے ”بلا اشتعال“ چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات یا کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی گئی۔

پاکستانی فوج نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پیر کے روز رائٹرز کو بتایا کہ بھارت کی جانب سے فوجی کارروائی کا خطرہ موجود ہے اور اس خدشے کے پیشِ نظر پاکستانی افواج کو چوکس کر دیا گیا ہے۔

Comments

Comments are closed.