BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے ڈیرہ غازی خان ایئرپورٹ کو ایئر بس اے 320 کی پروازوں کے قابل بنانے کے لیے اپگ ریڈ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ منصوبہ آئندہ سال کے آخر تک مکمل کیے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

اس بات کا اعلان ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ورکس اینڈ ڈویلپمنٹ سمیر سعید کی زیر صدارت اتھارٹی کے ماہانہ ای کچہری اجلاس کے دوران کیا گیا۔

براہ راست اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سُمیر سعید نے بتایا کہ اس منصوبے سے نہ صرف علاقائی رابطہ بہتر ہوگا بلکہ بڑے طیاروں کی آمد و رفت بھی ممکن ہو سکے گی جو کہ مقامی کمیونٹی اور ایئرلائن آپریٹرز کی دیرینہ خواہش رہی ہے۔

توقع ہے کہ اپ گریڈ سے نئے روٹس کھلیں گے اور پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا، جو بالآخر جنوبی پنجاب کی سماجی و اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔

ڈیرہ غازی خان میں پیش رفت کے علاوہ، سُمیر سعید نے بتایا کہ پشاور میں باچا خان بین الاقوامی ہوائی اڈے کے لئے بھی تعمیری سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ ان میں ایئر سائیڈ انفرااسٹرکچر میں اپ گریڈ اور پارکنگ کی سہولیات میں توسیع شامل ہے ، جس کا مقصد مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانا اور بڑھتے ہوئے ٹریفک کو ایڈجسٹ کرنا ہے۔

ریجنل ایئر کنکٹیویٹی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل نے انکشاف کیا کہ مختلف ایئرلائنز کو بزنس تجاویز پیش کی گئی ہیں جس میں گوادر اور پنجاب اور دیگر ریجنز کے مقامات کے درمیان پروازیں شروع کرنے کے لیے مراعات کی پیشکش کی گئی ہے۔ یہ اقدام کم استعمال شدہ ہوائی اڈوں کو تجارتی طور پر قابل عمل بنانے اور قومی رابطے کو مضبوط بنانے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔

سُمیر سعید نے ای کچہری کے دوران سامنے لائی گئی عوامی شکایات کا بھی جواب دیا، جن میں پروازوں میں تاخیر، گمشدہ سامان اور ایئرلائن عملے کی جانب سے نامناسب رویے سے متعلق شکایات شامل ہیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اس طرح کے تمام معاملات مناسب کارروائی کے لئے جامع رپورٹ کے ساتھ سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ارسال کیے جائیں۔

انہوں نے مزید ہدایت کی کہ لاہور ایئرپورٹ پر ایک مسافر کی شکایت کے بعد تمام ایئرپورٹ فرسٹ ایڈ کٹس میں ٹیٹنس کے انجیکشن شامل کیے جائیں۔

Comments

Comments are closed.