ماری انرجیز کا شمالی وزیرستان سے تیل وگیس کی مزید دریافت کا اعلان
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں تیل و گیس کے مزید ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔
ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے منگل کو خیبر پختونخوا کے وزیرستان بلاک میں اسپِن وَام-ون لاک ہارٹ فارمیشن میں تیل وگیس کی چوتھی دریافت کا اعلان کیا۔
کمپنی کے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس کے مطابق یہ دریافت 25 فروری 2025، 17 مارچ 2025 اور 3 اپریل 2025 کے بعد سامنے آئی ہے ،پہلے سمانسک، کاوا گڑھ اور ہنگو میں تیل و گیس کی دریافت ہوئی تھی۔
کمپنی نے مزید کہا کہ کنویں میں موجود تمام ہدف فارمیشنز کا ٹیسٹنگ پروگرام مکمل کرلیا گیا ہے۔
ماڑی انرجیز وزیرستان بلاک کی آپریٹر ہے، جس کے پاس 55 فیصد ورکنگ انٹرسٹ ہے، جبکہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور اورینٹ پیٹرولیم انک. اس کے جائنٹ وینچر پارٹنرز ہیں جن کے پاس بالترتیب 35 فیصد اور 10 فیصد ورکنگ انٹرسٹ موجود ہے۔
یاد رہے کہ اپریل میں اس نے خیبر پختونخوا کے وزیرستان بلاک میں اسپنوام-ون کنویں سے تیل و گیس کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔
Comments