BR100 Decreased By (-0.27%)
BR30 Decreased By (-0.75%)
KSE100 Decreased By (-0.28%)
KSE30 Decreased By (-0.3%)
BAFL 57.69 Increased By ▲ 0.53 (0.93%)
BIPL 26.98 Decreased By ▼ -0.10 (-0.37%)
BOP 33.39 Increased By ▲ 0.04 (0.12%)
CNERGY 10.61 Decreased By ▼ -0.15 (-1.39%)
DFML 17.75 Decreased By ▼ -0.26 (-1.44%)
DGKC 207.23 Decreased By ▼ -0.66 (-0.32%)
FABL 99.82 Decreased By ▼ -0.47 (-0.47%)
FCCL 54.06 Decreased By ▼ -0.62 (-1.13%)
FFL 16.07 No Change ▼ 0.00 (0%)
GGL 23.79 Decreased By ▼ -0.69 (-2.82%)
HBL 301.30 Decreased By ▼ -1.95 (-0.64%)
HUBC 217.22 Decreased By ▼ -2.11 (-0.96%)
HUMNL 10.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.57%)
KEL 7.19 Decreased By ▼ -0.10 (-1.37%)
LOTCHEM 27.13 Decreased By ▼ -0.19 (-0.7%)
MLCF 95.59 Decreased By ▼ -0.08 (-0.08%)
OGDC 314.00 Decreased By ▼ -3.05 (-0.96%)
PAEL 42.12 Decreased By ▼ -0.22 (-0.52%)
PIBTL 17.01 Increased By ▲ 0.24 (1.43%)
PIOC 269.85 Decreased By ▼ -6.37 (-2.31%)
PPL 215.15 Decreased By ▼ -3.00 (-1.38%)
PRL 56.63 Decreased By ▼ -0.74 (-1.29%)
SNGP 100.92 Decreased By ▼ -0.16 (-0.16%)
SSGC 25.18 Decreased By ▼ -0.39 (-1.53%)
TELE 8.31 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
TPLP 12.73 Decreased By ▼ -0.06 (-0.47%)
TRG 61.80 Increased By ▲ 0.80 (1.31%)
UNITY 10.03 Decreased By ▼ -0.03 (-0.3%)
WTL 1.19 Decreased By ▼ -0.01 (-0.83%)
دنیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پرگفتگو کی ہے، بھارتی وزیر اعظم

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پیر کو فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ یہ بات سماجی...
شائع اپ ڈیٹ

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ پیر کو فون پر بات چیت ہوئی ہے۔ یہ بات سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر نریندر مودی نے ایک پوسٹ میں کہی ہے جبکہ گزشتہ ہفتے ٹرمپ کی حلف برداری کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی بات چیت ہے۔

مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم باہمی فائدہ مند اور قابل اعتماد شراکت داری کے لئے پرعزم ہیں اور انہوں نے اپنے پیارے دوست کو ان کی دوسری مدت صدارت پر مبارکباد بھی دی۔

مودی نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود اور عالمی امن، خوشحالی اور سلامتی کے لئے مل کر کام کریں گے۔

امریکہ بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت 2023-24 میں 118 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی جبکہ بھارت کا تجارتی سرپلس 32 ارب ڈالر رہا۔

خبر رساں ادارے روئٹرز نے گزشتہ ہفتے خبر دی تھی کہ بھارتی اور امریکی سفارت کار فروری کے اوائل میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کا انتظام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

چین کا مقابلہ کرنے کی کوششوں میں امریکہ کا اسٹریٹجک پارٹنر بھارت امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے اور اپنے شہریوں کے لیے ہنرمند ورکر ویزا حاصل کرنے کو آسان بنانے کا خواہاں ہے۔

Comments

Comments are closed.