BR100 Decreased By (-0.08%)
BR30 Increased By (0.08%)
KSE100 Decreased By (-0.11%)
KSE30 Decreased By (-0.2%)
BAFL 57.72 Decreased By ▼ -0.44 (-0.76%)
BIPL 27.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
BOP 34.58 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
CNERGY 13.68 Increased By ▲ 0.57 (4.35%)
DFML 18.42 Increased By ▲ 0.02 (0.11%)
DGKC 215.81 Increased By ▲ 2.15 (1.01%)
FABL 99.27 Decreased By ▼ -0.29 (-0.29%)
FCCL 57.55 Decreased By ▼ -0.51 (-0.88%)
FFL 16.50 Increased By ▲ 0.27 (1.66%)
GGL 24.00 Increased By ▲ 0.02 (0.08%)
HBL 334.31 Decreased By ▼ -3.85 (-1.14%)
HUBC 212.96 Decreased By ▼ -0.40 (-0.19%)
HUMNL 10.51 Decreased By ▼ -0.07 (-0.66%)
KEL 7.36 Decreased By ▼ -0.07 (-0.94%)
LOTCHEM 27.51 Decreased By ▼ -0.16 (-0.58%)
MLCF 101.93 Decreased By ▼ -0.82 (-0.8%)
OGDC 318.48 Decreased By ▼ -0.44 (-0.14%)
PAEL 42.86 Decreased By ▼ -0.24 (-0.56%)
PIBTL 16.72 Increased By ▲ 0.09 (0.54%)
PIOC 274.51 Increased By ▲ 1.51 (0.55%)
PPL 230.62 Increased By ▲ 1.17 (0.51%)
PRL 76.73 Increased By ▲ 5.93 (8.38%)
SNGP 102.23 Decreased By ▼ -2.35 (-2.25%)
SSGC 27.10 Decreased By ▼ -0.31 (-1.13%)
TELE 8.56 Increased By ▲ 0.03 (0.35%)
TPLP 15.45 Decreased By ▼ -0.31 (-1.97%)
TRG 60.09 Decreased By ▼ -0.20 (-0.33%)
UNITY 11.47 Decreased By ▼ -0.25 (-2.13%)
WTL 1.21 Increased By ▲ 0.01 (0.83%)

یوکرین اور روس کی جانب سے ایک دوسرے پر میزائل حملوں کے سبب جمعرات کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ان حملوں نے امریکہ میں خام تیل کے ذخائر توقع سے زیادہ بڑھنے کے اثرات بھی محدود کردیے ہیں۔

برینٹ کروڈ کے سودے 96 سینٹ یا 1.3 فیصد اضافے کے ساتھ 73.77 ڈالر پر طے ہوئے جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کے سودے 99 سینٹ یا 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 69.74 ڈالر پر ہوئے۔

اس سے پہلے قیمتوں میں ایک ڈالر سے زیادہ کا اضافہ ہوا تھا۔

یوکرین نے بدھ کے روز روس پر برطانوی کروز میزائل داغے، جو جدید ترین مغربی ہتھیار ہے جسے اسے استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ اس سے ایک روز قبل اس نے روس پر امریکی میزائل داغے تھے۔

کیف کی فضائیہ کا کہنا ہے کہ روس نے جمعرات کی صبح یوکرین پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائل لانچ کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، یہ پہلا موقع ہے جب ماسکو نے جنگ کے دوران اتنے طاقتور، طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا استعمال کیا ہے۔

روس نے کہا ہے کہ سرحد سے دور اس کے علاقے کو نشانہ بنانے کے لیے مغربی ہتھیاروں کا استعمال تنازع میں ایک بڑا اضافہ ہوگا۔ کیف کا کہنا ہے کہ اپنے دفاع کے لیے ضروری ہے کہ وہ ماسکو کے حملے کیلئے استعمال ہونے والے روسی اڈوں کو نشانہ بنا سکے۔ روس یوکرین جنگ اس ہفتے اپنے 1000 ویں دن میں داخل ہوچکی ہے۔

آئی این جی کے تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں کہا کہ یوکرین کی جانب سے روسی توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر ممکنہ حملے تیل کیلئے خطرہ ہے جبکہ دوسرا خطرہ یہ ہے کہ روس ان حملوں کا جواب کس طرح دیتا ہے۔

دریں اثنا اوپیک پلس کے تین ذرائع نے بتایا کہ تیل کی عالمی طلب میں کمی کی وجہ سے یکم دسمبر کو ہونے والے اجلاس میں اوپیک پلس پیداوار میں اضافے کو ایک بار پھر مؤخر کرسکتا ہے۔

گروپ میں تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (اوپیک) اور روس جیسے اتحادی شامل ہیں جو دنیا کے تیل کی تقریباً نصف پیداوار فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ابتدائی طور پر 2024 کے اواخر اور 2025 کے دوران پیداوار میں کمی کے خاتمے کا منصوبہ بنایا تھا۔

تاہم بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے) نے کہا ہے کہ اگر اوپیک پلس کمی براقرار رکھتا ہے تو بھی 2025 میں تیل کی فراہمی طلب سے زیادہ ہوگی۔

مارکیٹ پر دباؤ اس بات کا تھا کہ 15 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں امریکی خام تیل کے ذخائر میں 545,000 بیرل کا اضافہ ہوا جس کے بعد ذخائر 430.3 ملین بیرل تک پہنچ گئے اور یہ تجزیہ کاروں کی توقعات سے زیادہ اضافہ تھا۔

ای آئی اے کے مطابق گزشتہ ہفتے گیسولین کے ذخائر میں اندازوں سے زیادہ اضافہ ہوا جبکہ ڈسٹلیٹ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ کمی واقع ہوئی۔

Comments

Comments are closed.