BR100 Increased By (1.02%)
BR30 Increased By (1.68%)
KSE100 Increased By (0.98%)
KSE30 Increased By (1.06%)
BAFL 59.16 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
BIPL 27.26 Increased By ▲ 0.20 (0.74%)
BOP 36.00 Increased By ▲ 1.25 (3.6%)
CNERGY 11.25 Increased By ▲ 0.19 (1.72%)
DFML 18.08 Decreased By ▼ -0.03 (-0.17%)
DGKC 220.19 Increased By ▲ 3.20 (1.47%)
FABL 100.55 Decreased By ▼ -1.79 (-1.75%)
FCCL 56.88 Increased By ▲ 0.46 (0.82%)
FFL 16.51 Increased By ▲ 0.10 (0.61%)
GGL 23.90 Increased By ▲ 0.09 (0.38%)
HBL 325.60 Increased By ▲ 3.56 (1.11%)
HUBC 223.58 Increased By ▲ 2.06 (0.93%)
HUMNL 10.75 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
KEL 7.42 Increased By ▲ 0.10 (1.37%)
LOTCHEM 27.20 Increased By ▲ 0.08 (0.29%)
MLCF 103.09 Increased By ▲ 5.15 (5.26%)
OGDC 318.49 Increased By ▲ 2.19 (0.69%)
PAEL 44.38 Increased By ▲ 2.08 (4.92%)
PIBTL 16.90 Increased By ▲ 0.12 (0.72%)
PIOC 275.86 Increased By ▲ 6.48 (2.41%)
PPL 222.48 Increased By ▲ 1.79 (0.81%)
PRL 63.81 Increased By ▲ 0.16 (0.25%)
SNGP 104.91 Decreased By ▼ -1.33 (-1.25%)
SSGC 27.25 Increased By ▲ 0.17 (0.63%)
TELE 8.81 Increased By ▲ 0.08 (0.92%)
TPLP 14.97 Increased By ▲ 0.19 (1.29%)
TRG 62.37 Increased By ▲ 0.96 (1.56%)
UNITY 11.90 Increased By ▲ 0.76 (6.82%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.02 (-1.61%)

بھارت کی شمالی ریاست ہریانہ میں کھیتوں کو صاف کرنے کیلئے چاول کی فصل کی باقیات کو غیرقانونی طور پر آگ لگانے کے الزام میں 16 کسانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ بات بھارتی حکام نے منگل کو بتائی ہے جن کے مطابق اس عمل سے موسم سرما کے آغاز پر نئی دہلی کے اطراف ماحولیاتی آلودگی بڑھتی ہے۔

بھارت کے وفاقی دارالحکومت نئی دہلی کو ہر سال اس وقت آلودگی کا سامنا ہوتا ہے جب موسم سرما کا آغاز ہوتا ہے اور سرد ہوائیں تعمیراتی سرگرمیوں کے لیے استعمال ہونے والی ریتی یا مٹی، گاڑیوں کے دھویں اور دیگر اقسام کے دھویں جذب کرلیتی ہیں۔ حکام کے مطابق دھویں سے بننے والے بادل زیادہ تر پڑوسی ریاستوں پنجاب اور ہریانہ سے آتے ہیں۔ ہریانہ کے کیتھل علاقے کی پولیس نے رائٹرز کو بتایا کہ اس سال 22 شکایات چاول کے بھوسے کو جلانے کے حوالے سے درج کی گئی ہیں، اور 16 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہربھن نے کہا کہ گرفتار شدگان کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہریانہ بھر میں تقریبا 100 کسانوں کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں جبکہ 300 سے زیادہ پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

آلودگی کنٹرول کرنے کے وفاقی بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق منگل کی صبح دہلی میں ہوا ”انتہائی آلودہ“ ریکارڈ کی گئی اور دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 320 تھا۔ 0-50 کا اے کیو آئی بہترین سمجھا جاتا ہے جبکہ 400-500 کے درمیان ایئر کوالٹی انڈیکس انسانی صحت کیلئے خطرہ سمجھتا جاتا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی براہ راست درجہ بندی کے مطابق منگل کے روز دہلی پاکستان کے صوبہ پنجا کے دارالحکومت لاہور کے بعد دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر رہا۔ پاکستانی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے اس سے قبل اسموگ سے نمٹنے کے لیے بھارت کے ساتھ ’کلائمیٹ ڈپلومیسی‘ پر زور دیا تھا۔

پنجاب پولیس نے بتایا کہ کم از کم 182 شکایات درج کی گئی ہیں اور 71 لوگوں کو فصلوں کی باقیات اور کچرا جلانے، اینٹوں کی تیاری کیلئے ممنوعہ بھٹیاں چلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ مصنوعی بارش اور دیگر اقدامات کے لیے بھی وسائل مختص کیے گئے ہیں، ہر مصنوعی بارش کی لاگت 50 لاکھ روپے (18 ہزار ڈالر) سے 70 لاکھ روپے (25 ہزار 200 ڈالر) کے درمیان آئے گی۔

بھارتی وزارت ماحولیات نے کہا ہے کہ غیر موافق موسمی اور آب و ہوا کے حالات کی وجہ سے آنے والے دنوں میں دہلی کی ہوا کا معیار ’بہت خراب‘ زمرے (300-400) میں رہنے کا امکان ہے۔

دہلی کی آلودگی پر قابو پانے سے متعلق حکام نے دھول کے خاتمے کیلئے سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ، پبلک بس اور میٹرو سروسز میں اضافہ اور کاروں کے استعمال کی حوصلہ شکنی کے لئے زیادہ پارکنگ فیس لاگو کرنے کا حکم دیا ہے۔

ماہرین ماحولیات نے ان اقدامات کو ناکافی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف ہنگامی اقدامات ہیں۔ ماحولیاتی ماہر وملندو جھا نے کہا کہ فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے ان عارضی اقدامات کے بجائے طویل مدتی اقدامات اور جامع حل ناگزیر ہے۔

Comments

Comments are closed.