BR100 Decreased By (-0.23%)
BR30 Decreased By (-0.01%)
KSE100 Decreased By (-0.19%)
KSE30 Decreased By (-0.24%)
BAFL 59.02 Decreased By ▼ -0.14 (-0.24%)
BIPL 27.17 Decreased By ▼ -0.09 (-0.33%)
BOP 36.46 Increased By ▲ 0.46 (1.28%)
CNERGY 11.94 Increased By ▲ 0.69 (6.13%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.12 (0.66%)
DGKC 218.03 Decreased By ▼ -2.16 (-0.98%)
FABL 100.40 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 57.36 Increased By ▲ 0.48 (0.84%)
FFL 16.58 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
GGL 24.62 Increased By ▲ 0.72 (3.01%)
HBL 324.62 Decreased By ▼ -0.98 (-0.3%)
HUBC 225.64 Increased By ▲ 2.06 (0.92%)
HUMNL 10.79 Increased By ▲ 0.04 (0.37%)
KEL 7.32 Decreased By ▼ -0.10 (-1.35%)
LOTCHEM 27.14 Decreased By ▼ -0.06 (-0.22%)
MLCF 102.07 Decreased By ▼ -1.02 (-0.99%)
OGDC 319.19 Increased By ▲ 0.70 (0.22%)
PAEL 43.88 Decreased By ▼ -0.50 (-1.13%)
PIBTL 16.84 Decreased By ▼ -0.06 (-0.36%)
PIOC 274.84 Decreased By ▼ -1.02 (-0.37%)
PPL 221.55 Decreased By ▼ -0.93 (-0.42%)
PRL 63.75 Decreased By ▼ -0.06 (-0.09%)
SNGP 103.79 Decreased By ▼ -1.12 (-1.07%)
SSGC 27.28 Increased By ▲ 0.03 (0.11%)
TELE 8.62 Decreased By ▼ -0.19 (-2.16%)
TPLP 14.98 Increased By ▲ 0.01 (0.07%)
TRG 63.29 Increased By ▲ 0.92 (1.48%)
UNITY 11.51 Decreased By ▼ -0.39 (-3.28%)
WTL 1.23 Increased By ▲ 0.01 (0.82%)

میانمار کے سرکاری میڈیا کے مطابق شدید بارشوں کے بعد ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب کے باعث جمعے کی شام تک سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 74 ہو گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تلاش اور بچاؤ کا کام جاری ہے اور جمعے کی شام تک کم از کم 89 افراد لاپتہ ہیں۔

رواں سال ایشیا سے ٹکرانے والے سب سے طاقتور طوفان ’یاگی‘ کی وجہ سے پیدا ہونے والے خراب موسم نے ویتنام اور تھائی لینڈ میں سیکڑوں افراد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ دریاؤں میں طغیانی سے دونوں ممالک کے شہر زیر آب آ گیے ہیں۔

میانمار میں سیلاب کا آغاز گزشتہ پیر سے ہوا تھا اور جمعے کی صبح تک کم از کم 19 افراد ہلاک ہو چکے تھے۔

میانمار فروری 2021 میں فوجی بغاوت کے بعد سے بدامنی کا شکار ہے اور تشدد نے غریب ملک کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں نے دارالحکومت نیپیڈو کے ساتھ ساتھ منڈلے، میگ وے اور باگو کے علاقوں کے علاوہ مشرقی اور جنوبی شان ریاستوں، مون، کایاہ اور کین ریاستوں کو بھی متاثر کیا ہے۔

او سی ایچ اے نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو ای میل کے ذریعے بتایا کہ ’وسطی میانمار اس وقت سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں شان پہاڑیوں سے بہت سے نالے بہہ رہے ہیں۔‘

مزید ہلاکتوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، لیکن تباہ شدہ بنیادی ڈھانچے اور فون اور انٹرنیٹ لائنوں کے بند ہونے کی وجہ سے معلومات جمع کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

سرکاری میڈیا نے یہ بھی بتایا کہ سیلاب سے پانچ ڈیم، چار پگوڈا اور 65 ہزار سے زائد مکانات تباہ ہوئے ہیں۔

میانمار کی 55 ملین آبادی میں سے تقریبا ایک تہائی کو انسانی امداد کی ضرورت ہے لیکن ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی جیسے بہت سے امدادی ادارے رسائی کی پابندیوں اور سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے بہت سے علاقوں میں کام نہیں کر سکتے۔

Comments

Comments are closed.