BR100 Increased By (0.01%)
BR30 Increased By (0.53%)
KSE100 Increased By (0.28%)
KSE30 Increased By (0.29%)
BAFL 59.77 Increased By ▲ 0.06 (0.1%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.73 Increased By ▲ 0.14 (1.21%)
DFML 15.69 Decreased By ▼ -0.04 (-0.25%)
DGKC 204.07 Decreased By ▼ -2.30 (-1.11%)
FABL 96.02 Increased By ▲ 0.03 (0.03%)
FCCL 61.71 Increased By ▲ 0.17 (0.28%)
FFL 14.79 Decreased By ▼ -0.23 (-1.53%)
GGL 19.68 Decreased By ▼ -0.01 (-0.05%)
HBL 309.43 Decreased By ▼ -1.22 (-0.39%)
HUBC 204.20 Decreased By ▼ -1.13 (-0.55%)
HUMNL 8.72 Increased By ▲ 0.13 (1.51%)
KEL 6.32 Increased By ▲ 0.06 (0.96%)
LOTCHEM 24.69 Increased By ▲ 0.01 (0.04%)
MLCF 103.93 Decreased By ▼ -0.15 (-0.14%)
OGDC 315.87 Increased By ▲ 2.48 (0.79%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.66 Increased By ▲ 0.19 (1.41%)
PIOC 271.12 Increased By ▲ 0.61 (0.23%)
PPL 226.07 Increased By ▲ 4.26 (1.92%)
PRL 80.28 Increased By ▲ 1.20 (1.52%)
SNGP 93.95 Increased By ▲ 0.27 (0.29%)
SSGC 23.82 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
TELE 7.55 Increased By ▲ 0.16 (2.17%)
TPLP 12.99 Increased By ▲ 0.48 (3.84%)
TRG 53.33 Decreased By ▼ -0.11 (-0.21%)
UNITY 8.39 Increased By ▲ 0.05 (0.6%)
WTL 1.38 Increased By ▲ 0.13 (10.4%)
پاکستان

لوہے و اسٹیل کے 9 درآمد کنندگان کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

  • حکام کی ناک کے نیچے درآمد کنندگان تین مالی سال میں 10 ارب روپے ہڑپ کرگئے، کمپنیوں کا وجود نہیں تھا، تحقیقات میں انکشاف
شائع اپ ڈیٹ

لوہے اور اسٹیل کے تقریباً 9 درآمد کنندگان گزشتہ تین مالی سال میں 9.7 ارب روپے کی بڑی منی لانڈرنگ میں پکڑے گئے ہیں۔

بزنس ریکارڈرکی رپورٹ کے مطابق پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (پی سی اے) ساؤتھ نے لوہے اور اسٹیل کے شعبے میں تقریباً 9.7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے ایک بڑے کیس کا پردہ فاش کیا ہے۔

اس اسکینڈل کا تعلق 9 جعلی درآمد کنندگان سے ہے جنہوں نے ڈیوٹی ٹیکس کی مد میں 315 ملین روپے سے بچنے کے لیے ”مینوفیکچرنگ اسٹیٹس“ کا فائدہ اٹھایا۔

پی سی اے ساؤتھ نے بڑے پیمانے پر غلط استعمال کی اطلاعات کے بعد لوہے اور اسٹیل کی درآمدات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیکٹر پر مبنی آڈٹ شروع کیا۔

پی سی اے ساؤتھ نے 9 درآمد کنندگان کو آڈٹ نوٹس جاری کیے، تاہم کورئیر کمپنی کی جانب سے تمام نوٹسز اس ریمارکس کے ساتھ واپس کیے گئے کہ پتے ناقابلِ شناخت تھے۔

پی سی اے ٹیموں کی تصدیق کے بعد اس بات کی بھی تصدیق ہوئی کہ 9 درآمد کنندگان کا وجود ہی نہیں تھا۔

ایف بی آر کے ڈیٹا بیس کی چھان بین سے یہ بات سامنے آئی کہ ان کمپنیوں نے 9.72 ارب روپے بیرون ملک منتقل کیے جب کہ مینوفیکچرنگ اسٹیٹس کے غلط استعمال کے ذریعے حاصل کردہ غیر قانونی چھوٹ کے ذریعے 315 ملین روپے ٹیکس چوری کی۔

ان درآمد کنندگان کے طریقہ کار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ غیر قانونی طور پر ملک سے باہر رقوم بھیجنے کی ایک منظم سازش ہے۔

جانچ پڑتال نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 9 درآمد کنندگان کے انکم ٹیکس کے مطابق مالیاتی مالیت بہت پتلی تھی، جس کی وجہ سے اتنی بڑی درآمدات کی مالی اعانت انتہائی مشکوک تھی۔

اس سے بھی زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ 9 درآمد کنندگان میں سے تین نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہی نہیں کیے جس کی وجہ سے ان کی مالی مالیت صفر ثابت ہوئی جبکہ 2 ارب 48 کروڑ روپے کی درآمدات کی مالی اعانت کی گئی، جس سے منی لانڈرنگ اسکینڈل ظاہر ہوتا ہے۔

پی سی اے کی ٹیمیں ان دھوکہ دہی کی کارروائیوں کے پیچھے اصل ماسٹر مائنڈز کی شناخت کے لیے چھان بین کررہی ہیں۔ تحقیقات میں اس بات کا بھی احاطہ کیا جائیگا کہ ایسی کمپنیاں کس طرح کسی فزیکل وجود کے بغیر مینوفیکچرنگ اسٹیٹس رجسٹریشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ڈائریکٹر جنرل چوہدری ذوالفقارعلی اور ڈائریکٹر پی سی اے ساؤتھ شیراز احمد کی سربراہی میں پی سی اے کی ٹیمیں اب ان فراڈ کارروائیوں کے اصل ماسٹر مائنڈز کی نشاندہی کے لئے تحقیقات کر رہی ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.