BR100 Decreased By (-0.58%)
BR30 Decreased By (-1.26%)
KSE100 Decreased By (-0.5%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 56.87 No Change ▼ 0.00 (0%)
BIPL 24.91 Decreased By ▼ -0.05 (-0.2%)
BOP 30.09 Decreased By ▼ -0.26 (-0.86%)
CNERGY 12.97 Decreased By ▼ -0.15 (-1.14%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.99 Decreased By ▼ -4.46 (-2.32%)
FABL 93.70 Decreased By ▼ -0.44 (-0.47%)
FCCL 52.00 Decreased By ▼ -0.79 (-1.5%)
FFL 14.50 Decreased By ▼ -0.22 (-1.49%)
GGL 19.12 Decreased By ▼ -0.44 (-2.25%)
HBL 306.45 Increased By ▲ 0.35 (0.11%)
HUBC 199.99 Decreased By ▼ -1.43 (-0.71%)
HUMNL 9.97 Decreased By ▼ -0.19 (-1.87%)
KEL 6.10 Increased By ▲ 0.01 (0.16%)
LOTCHEM 26.16 Decreased By ▼ -0.30 (-1.13%)
MLCF 91.50 Decreased By ▼ -1.66 (-1.78%)
OGDC 314.50 Decreased By ▼ -2.23 (-0.7%)
PAEL 35.19 Decreased By ▼ -0.44 (-1.23%)
PIBTL 14.75 Increased By ▲ 0.07 (0.48%)
PIOC 239.96 Decreased By ▼ -3.25 (-1.34%)
PPL 222.00 Decreased By ▼ -4.91 (-2.16%)
PRL 91.30 Decreased By ▼ -1.72 (-1.85%)
SNGP 90.88 Decreased By ▼ -0.96 (-1.05%)
SSGC 23.20 Decreased By ▼ -0.61 (-2.56%)
TELE 7.60 Decreased By ▼ -0.20 (-2.56%)
TPLP 12.58 Decreased By ▼ -0.39 (-3.01%)
TRG 56.25 Decreased By ▼ -0.31 (-0.55%)
UNITY 8.04 Decreased By ▼ -0.03 (-0.37%)
WTL 1.01 No Change ▼ 0.00 (0%)

ملک کے امیر ترین پراپرٹی ٹائیکونز میں سے ایک ملک ریاض نے کہا کہ وہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے شدید دباؤ میں ہیں لیکن کسی کو بھی انہیں سیاسی مقاصد کے لئے مہرے کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔۔

واضح رہے کہ دارالحکومت میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ ملک ریاض جو بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ہیں پر شدید دباؤ ہے کہ وہ 190 ملین پاؤنڈ کے القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف گواہی دیں ۔

انہوں نے کہا کہ میری ساری زندگی اللہ تعالٰی نے ہمیشہ مجھے اپنے اصول پر قائم رہنے کی رہنمائی کی ہے کہ میں کسی بھی معاملے میں سیاسی فریق نہ بنوں ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جدید ترین پراجیکٹس متعارف کرانے پر مجھے اور میرے کاروبار کو ہمیشہ نشانہ بنایا گیا ہے ۔ 1996ء سے آج تک ملک کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی سزا بھگت رہا ہوں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی دباؤ کا پوری ہمت کے ساتھ سامنا کیا ہے آج بھی ذاتی حیثیت میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں اوور مائی ڈیڈ باڈی

ملک ریاض نے مزید کہا کہ اپنی بیماری کی حالت اور پریشانی کے باوجود میں اللہ کی مدد سے مصیبت کا سامنا کرنے کیلئے ثابت قدم ہوں ۔ یومیہ مالی ، کاروباری نقصان برداشت کررہا ہوں اور پوری طرح دیوار کے ساتھ دھکیل دیا جا رہا ہوں لیکن کسی دباؤ کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالوں گا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس مشکل دور میں میری رہنمائی اور مدد کرے اور مجھے عزت کے ساتھ سرخرو کرے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.