پائیدار اثرورسوخ نہ جعلی بنایا جاسکتا ہے، نہ مصنوعی طور پر تخلیق کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی حکم دے کر حاصل کیا جاسکتا ہے؛ اسے کمانا پڑتا ہے اور اپنے عمل سے ثابت کرنا پڑتا ہے
فزیکل سیفٹی کے برعکس سائیکولوجیکل سیفٹی کوئی قابلِ لمس چیز نہیں۔ یہ آکسیجن کی مانند ہے؛ آپ اسے دیکھ نہیں سکتے، لیکن اس کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتے۔ سائیکولوجیکل سیفٹی ہو تو ادارہ سانس لیتا ہے، نہ ہو تو ادارہ دم توڑ دیتا ہے۔
جس جگہ لوگوں کو یہ احساس ملتا ہے کہ انہیں سمجھا گیا ہے، وہیں انہیں اپنائیت کا احساس بھی ہوتا ہے۔ یہی احساسِ فہم و وابستگی مضبوط اور پائیدار تعلقات کی بنیاد بنتا ہے۔
اعلیٰ کارکردگی صرف اس بات کا نام نہیں کہ آپ نے کیا حاصل کیا، بلکہ اس کا حقیقی معیار یہ بھی ہے کہ آپ نے اسے کس انداز سے حاصل کیا۔ جب ادارے نتائج اور رویے، دونوں کو یکساں اہمیت دیتے ہیں، تبھی ایک ایسی ثقافت جنم لیتی ہے جو صرف کامیاب نہیں بلکہ پائیدار بھی ہوتی ہے۔
اگرچہ تمام تر ذمہ داری ملازمین پر ڈال دینا آسان ہے، لیکن اصل سوال جو رہنماؤں کو خود سے پوچھنا چاہیے، یہ نہیں کہ ”وہ کمپنی کے وفادار کیوں نہیں؟“ بلکہ یہ ہے کہ ”ہم نے ان کی ادارے سے وابستگی اور تعلق کو مضبوط بنانے کے لیے کیا کیا ہے؟“
ادارے عموماً اپنی ’’اسٹریٹجک بیانیے‘‘ کی بات کرتے ہیں، مگر ایسا بیانیہ نہایت بصیرت اور مہارت سے ترتیب دینا اور دانشمندی سے پیش کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ مطلوبہ اثر پیدا کیا جا سکے
مستعمل راستہ آسان اور محفوظ ہے مگر روایت کا پابند، جبکہ غیر استعمال شدہ راستہ خطرناک، پیچیدہ اور تخلیقی ہوتا ہے
یہ وہ لمحے ہیں جب فیصلہ کرنا پڑتا ہے: روایتی طرزعمل یا حوصلہ مند قیادت؟ رہنما کی اندرونی خواہش پر قابو ہی طے کرے گی کہ ترقی کی راہ پر وہ کس طرح کامیابی حاصل کرے گا