BR100 Increased By (0.99%)
BR30 Increased By (1.75%)
KSE100 Increased By (0.82%)
KSE30 Increased By (0.88%)
BAFL 55.96 Increased By ▲ 0.10 (0.18%)
BIPL 24.35 Increased By ▲ 0.27 (1.12%)
BOP 28.89 Increased By ▲ 0.31 (1.08%)
CNERGY 12.89 Increased By ▲ 0.18 (1.42%)
DFML 15.97 Decreased By ▼ -0.13 (-0.81%)
DGKC 183.99 Increased By ▲ 2.38 (1.31%)
FABL 91.95 Increased By ▲ 0.35 (0.38%)
FCCL 52.30 Increased By ▲ 0.83 (1.61%)
FFL 14.10 Increased By ▲ 0.09 (0.64%)
GGL 20.50 Increased By ▲ 1.47 (7.72%)
HBL 289.00 Increased By ▲ 1.74 (0.61%)
HUBC 193.45 Increased By ▲ 1.94 (1.01%)
HUMNL 9.20 Increased By ▲ 0.08 (0.88%)
KEL 6.03 Increased By ▲ 0.09 (1.52%)
LOTCHEM 26.40 Increased By ▲ 0.09 (0.34%)
MLCF 91.15 Increased By ▲ 1.34 (1.49%)
OGDC 303.79 Increased By ▲ 4.05 (1.35%)
PAEL 34.31 Increased By ▲ 0.72 (2.14%)
PIBTL 13.82 Increased By ▲ 0.10 (0.73%)
PIOC 233.99 Increased By ▲ 2.93 (1.27%)
PPL 221.00 Increased By ▲ 3.53 (1.62%)
PRL 103.91 Increased By ▲ 4.72 (4.76%)
SNGP 90.99 Increased By ▲ 1.07 (1.19%)
SSGC 23.19 Increased By ▲ 0.57 (2.52%)
TELE 7.27 Increased By ▲ 0.22 (3.12%)
TPLP 11.85 Increased By ▲ 0.03 (0.25%)
TRG 57.26 Increased By ▲ 0.71 (1.26%)
UNITY 8.30 Decreased By ▼ -0.17 (-2.01%)
WTL 0.98 Increased By ▲ 0.02 (2.08%)
پاکستان

وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف سربراہ کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات

  • محمد اورنگزیب نے مجموعی معاشی استحکام، مالیاتی استحکام، محصولات میں اضافے اور مسلسل بنیادی مالیاتی سرپلس کے حصول میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کیا۔
شائع اپ ڈیٹ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی اور بینکاک میں آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاس 2026 کے موقع پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی معیشت کے استحکام، مالیاتی استحکام کے اقدامات اور بیرونی مالی معاونت کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

محمد اورنگزیب نے ’’پاکستان: غیر یقینی عالمی معاشی صورتحال میں مستحکم رہنے کا راستہ‘‘ کے موضوع پر جے پی مورگن کے سرمایہ کاری سیمینار میں بھی شرکت کی۔

سیمینار کے دوران وزیر خزانہ نے مجموعی معاشی استحکام، مالیاتی استحکام، محصولات میں اضافے اور مسلسل بنیادی مالیاتی سرپلس کے حصول میں ہونے والی پیش رفت کو اجاگر کیا۔ اس موقع پر ترسیلات زر میں اضافے، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، کرنٹ اکائونٹ کے خسارے کو محدود رکھنے اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے بیرونی قرضوں کے مجموعی حجم میں اضافہ کیے بغیر بین الاقوامی مالی معاونت کے ذرائع میں تنوع پیدا کرنے اور مہنگے قرضوں کی جگہ نسبتاً بہتر متبادل ذرائع اختیار کرنے کی کوششوں کی وضاحت کی۔ انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام سے وابستگی اور مسلسل ڈھانچہ جاتی اصلاحات کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے محتاط مالیاتی پالیسی جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔

محمد اورنگزیب نے کمزور اور مستحق گھرانوں کو ہدفی معاونت فراہم کرنے، توانائی کی محتاط خریداری اور برآمدات پر مبنی پائیدار معاشی ترقی کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر وفاق اور صوبوں کے درمیان مالیاتی امور میں رابطہ کاری بہتر بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں شراکت داری مضبوط کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

200 حروف