مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات جنگ سے قبل کی سطح سے تجاوز کرگئیں
- کیلپر کے مطابق ستمبر میں آبنائے ہرمز سے مائع قدرتی گیس کی ترسیلات بھی فروری کے بعد بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچ گئیں۔
مشرق وسطیٰ سے خام تیل کی برآمدات ستمبر کے آخری ہفتے کے 7 میں سے 4 روز جنگ سے قبل کی سطح سے تجاوز کرگئیں، تاہم آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملے جاری رہے۔ شپ ٹریکنگ کمپنی کلیپر کے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق 24 ستمبر اور 27 سے 29 ستمبر کے دوران خطے سے خام تیل کی برآمدات 19.5 ملین سے 22.5 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئیں۔
امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ شروع ہونے سے قبل مارچ 2025 سے فروری 2026 تک خطے کی خام تیل برآمدات اوسطاً 18 ملین بیرل یومیہ تھیں، جبکہ یکم اکتوبر کو 7 روزہ اوسط 18.5 ملین بیرل یومیہ ریکارڈ کی گئی۔
کیلپر کے مطابق ستمبر میں آبنائے ہرمز سے مائع قدرتی گیس کی ترسیلات بھی فروری کے بعد بلند ترین ماہانہ سطح پر پہنچ گئیں۔
دوسری جانب آبنائے ہرمز کے اطراف ٹینکروں پر حملے جاری ہیں۔ میریسکس کے مطابق کم از کم 7 واقعات رپورٹ ہوئے، جبکہ یکم اکتوبر کو خام تیل بردار جہاز کو نامعلوم چیز سے نشانہ بنایا گیا جس سے اس میں آگ بھڑک اٹھی، تاہم تمام عملہ محفوظ رہا۔


Comments