BR100 Decreased By (-0.27%)
BR30 Decreased By (-0.47%)
KSE100 Decreased By (-0.07%)
KSE30 Decreased By (-0.11%)
BAFL 58.60 Decreased By ▼ -0.07 (-0.12%)
BIPL 27.05 Decreased By ▼ -0.03 (-0.11%)
BOP 33.83 Decreased By ▼ -0.09 (-0.27%)
CNERGY 11.00 Decreased By ▼ -0.10 (-0.9%)
DFML 18.04 Decreased By ▼ -0.02 (-0.11%)
DGKC 214.50 Decreased By ▼ -1.33 (-0.62%)
FABL 100.49 Decreased By ▼ -0.20 (-0.2%)
FCCL 55.50 Decreased By ▼ -0.40 (-0.72%)
FFL 16.20 Increased By ▲ 0.12 (0.75%)
GGL 23.85 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
HBL 309.99 Increased By ▲ 0.75 (0.24%)
HUBC 219.25 Decreased By ▼ -0.64 (-0.29%)
HUMNL 10.74 Increased By ▲ 0.01 (0.09%)
KEL 7.23 Decreased By ▼ -0.07 (-0.96%)
LOTCHEM 27.08 Decreased By ▼ -0.21 (-0.77%)
MLCF 96.50 Decreased By ▼ -0.95 (-0.97%)
OGDC 316.00 Decreased By ▼ -3.09 (-0.97%)
PAEL 42.50 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.61 Decreased By ▼ -0.47 (-2.75%)
PIOC 270.11 Decreased By ▼ -2.87 (-1.05%)
PPL 220.40 Decreased By ▼ -0.92 (-0.42%)
PRL 62.98 Decreased By ▼ -0.44 (-0.69%)
SNGP 108.60 Increased By ▲ 2.72 (2.57%)
SSGC 27.30 Increased By ▲ 1.37 (5.28%)
TELE 8.45 Decreased By ▼ -0.01 (-0.12%)
TPLP 15.34 Increased By ▲ 0.63 (4.28%)
TRG 60.84 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
UNITY 10.10 Increased By ▲ 0.09 (0.9%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.01 (-0.83%)
مارکٹس

امریکا ایران مذاکرات پر غیر یقینی، خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

  • برینٹ خام تیل کے فرنٹ منتھ فیوچرز 62 سینٹ یا 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 84.39 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے
شائع اپ ڈیٹ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو معمولی اضافہ دیکھا گیا، ایک روز قبل نمایاں کمی کے بعد سرمایہ کاروں نے مشرق وسطیٰ میں تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کا دوبارہ جائزہ لیا۔ اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید حملے مؤخر کرنے کا عندیہ دیا ہے، تاہم سفارتی پیش رفت نہ ہونے کے باعث منڈی میں بے یقینی برقرار ہے۔

برینٹ خام تیل کے فرنٹ منتھ فیوچرز 62 سینٹ یا 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 84.39 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل 61 سینٹ یا 0.7 فیصد بڑھ کر 80.95 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔ اس سے قبل پیر کے روز برینٹ میں 7 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

پیر کو قیمتوں میں اس وقت کمی آئی جب صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایران کے خلاف مزید حملے فی الحال روک رہے ہیں اور جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات کا انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ نہ کوئی مذاکرات ہو رہے ہیں اور نہ ہی کسی ملاقات کا شیڈول طے ہے۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ تجزیہ کار ٹم واٹرر کے مطابق ٹرمپ کے مؤقف سے تیل کی قیمتوں پر دباؤ تو کم ہوا ہے، لیکن صورتحال اب بھی انتہائی نازک ہے۔ ان کے بقول اگر دوبارہ میزائل حملے شروع ہوئے یا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تو قیمتیں تیزی سے دوبارہ بڑھ سکتی ہیں۔

امریکا اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز کے حوالے سے اختلافات بھی برقرار ہیں۔ واشنگٹن کا مؤقف ہے کہ جون میں ہونے والی مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران کو آبی گزرگاہ کھولنا تھی، جبکہ تہران کا کہنا ہے کہ معاہدے میں اس کی خودمختاری برقرار رکھی گئی ہے۔

بارکلیز کے مطابق 31 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران آبنائے ہرمز سے خام تیل اور ریفائنڈ مصنوعات کی یومیہ خالص برآمدات بڑھ کر 4.2 ملین بیرل ہو گئیں، جو اس سے پہلے ہفتے 3.2 ملین بیرل یومیہ تھیں۔

ادھر بحیرہ احمر میں سکیورٹی خدشات بھی برقرار ہیں۔ شپنگ ڈیٹا کے مطابق سعودی پرچم بردار چھ سپر ٹینکروں نے خلیج عدن سے اپنا راستہ تبدیل کرکے جنوبی افریقہ کا رخ کیا، جبکہ دو سعودی آئل ٹینکر باب المندب سے گزرے۔ برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بھی اطلاع دی ہے کہ عمان کے قریب ایک مال بردار جہاز کو نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا، جس سے عالمی توانائی سپلائی کے لیے دونوں اہم بحری گزرگاہوں پر خطرات بدستور برقرار ہیں۔

Comments

200 حروف