BR100 Decreased By (-0.86%)
BR30 Decreased By (-1.11%)
KSE100 Decreased By (-0.64%)
KSE30 Decreased By (-0.63%)
BAFL 56.74 Increased By ▲ 0.01 (0.02%)
BIPL 26.91 Decreased By ▼ -0.07 (-0.26%)
BOP 33.37 Decreased By ▼ -0.38 (-1.13%)
CNERGY 9.96 Increased By ▲ 0.08 (0.81%)
DFML 18.05 Increased By ▲ 0.05 (0.28%)
DGKC 199.90 Decreased By ▼ -5.03 (-2.45%)
FABL 99.47 Decreased By ▼ -0.63 (-0.63%)
FCCL 52.40 Decreased By ▼ -0.69 (-1.3%)
FFL 16.39 Decreased By ▼ -0.13 (-0.79%)
GGL 25.20 Increased By ▲ 0.36 (1.45%)
HBL 299.89 Increased By ▲ 0.07 (0.02%)
HUBC 215.52 Decreased By ▼ -1.56 (-0.72%)
HUMNL 10.50 Decreased By ▼ -0.11 (-1.04%)
KEL 7.14 Decreased By ▼ -0.08 (-1.11%)
LOTCHEM 29.33 Increased By ▲ 0.02 (0.07%)
MLCF 89.90 Decreased By ▼ -2.26 (-2.45%)
OGDC 316.00 Decreased By ▼ -0.29 (-0.09%)
PAEL 41.48 Decreased By ▼ -0.56 (-1.33%)
PIBTL 16.22 Decreased By ▼ -0.19 (-1.16%)
PIOC 289.77 Decreased By ▼ -10.47 (-3.49%)
PPL 215.50 Decreased By ▼ -1.34 (-0.62%)
PRL 51.70 Increased By ▲ 0.84 (1.65%)
SNGP 100.00 Decreased By ▼ -1.72 (-1.69%)
SSGC 26.05 Decreased By ▼ -0.93 (-3.45%)
TELE 8.38 Decreased By ▼ -0.27 (-3.12%)
TPLP 13.25 Decreased By ▼ -0.14 (-1.05%)
TRG 58.25 Decreased By ▼ -1.01 (-1.7%)
UNITY 10.05 Decreased By ▼ -0.25 (-2.43%)
WTL 1.22 Decreased By ▼ -0.01 (-0.81%)
پاکستان

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اصلاحاتی پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ

  • وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی اعلیٰ انتظامیہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بدھ کے روز بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے اعلیٰ حکام کو پاکستان کی بہتر ہوتی مالیاتی اور بیرونی اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا اور حکومت کی جانب سے جاری ساختی اصلاحات پر بریفنگ دی۔

سرکاری بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کی اعلیٰ انتظامیہ سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا، جن میں فرسٹ ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈین کیٹز، ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر نائجل کلارک، مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جہاد ازور اور پاکستان کے لیے آئی ایم ایف مشن چیف ایوا پیٹرووا شامل تھیں۔

ملاقاتوں کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی میکرو اکنامک کارکردگی اور ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسیلٹی (ای ایف ایف)، ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسیلٹی (آر ایس ایف) اور آئی ایم ایف کے تعاون سے جاری وسیع تر اصلاحاتی پروگرام پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ پیش کیا۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان کے مالیاتی اور بیرونی کھاتوں میں بہتری آئی ہے، محصولات کے اہداف حاصل کیے گئے، زرمبادلہ کے ذخائر مضبوط ہوئے، ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر پہنچیں اور کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال بھی بہتر ہوئی ہے۔

ملاقاتوں میں ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے میں اصلاحات، نجکاری، ٹیرف میں تدریجی اصلاح ، قرضوں کا انتظام، مالی وسائل کے ذرائع میں تنوع اور پاکستان کی بین الاقوامی سرمایہ مارکیٹوں میں واپسی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے انسانی وسائل کی ترقی، خواتین کی معاشی شمولیت، آبادی سے متعلق چیلنجز، ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی اور نجی شعبے کی قیادت میں برآمدات پر مبنی معاشی نمو پر بھی گفتگو کی۔

وزیر خزانہ نے ملاقاتوں کے اختتام پر پاکستان کے اصلاحاتی پروگرام پر اعتماد اور اس کی پیش رفت کو تسلیم کرنے پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کے مالیاتی نظم و ضبط، پالیسیوں کے تسلسل، ساختی اصلاحات اور طویل مدتی معاشی تبدیلی کے عزم کا اعادہ کیا۔

امریکی ایگزم بینک کے سربراہ سے ملاقات

دریں اثنا، واشنگٹن ڈی سی میں وزیر خزانہ نے امریکی ایگزم بینک کے صدر اور چیئرمین جان جووانووچ سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے، طویل المدتی منصوبوں کے لیے مالی معاونت اور کپاس، سویابین سمیت زرعی اجناس اور ہائیڈروکاربنز کی تجارت بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔

محمد اورنگزیب نے امریکی ایگزم بینک کی اس تجویز کا خیرمقدم کیا جس کے تحت ترجیحی منصوبوں کو یکجا کرنے، کئی سال پر مشتمل مالیاتی منصوبہ بندی تیار کرنے اور امریکی سرمایہ، ٹیکنالوجی، آلات اور خدمات کی فراہمی کے لیے ایک جامع فریم ورک تشکیل دیا جائے گا۔

دونوں فریق اس بات پر بھی متفق ہوئے کہ قریبی مدت کے منصوبوں کی نشاندہی، فوکل پرسنز کی تقرری اور اسٹریٹجک فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر کام کیا جائے، تاکہ اسے ستمبر 2026 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر باضابطہ طور پر دستخط کے لیے پیش کیا جا سکے۔

Comments

200 حروف