BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

پاسداران انقلاب کا عمان اور بحرین پر حملوں کا دعویٰ

  • عمان میں ریڈار نظام تباہ کر دیے گئے جبکہ بحرین کے دارالحکومت منامہ کے جنوبی علاقے میں واقع امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا، بیان
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے پاسداران انقلاب نے پیر کو دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بحرین اور عمان میں حملے کیے، جن میں عمان میں ریڈار نظام تباہ کر دیے گئے جبکہ بحرین کے دارالحکومت منامہ کے جنوبی علاقے میں واقع امریکی فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

پاسداران انقلاب کے خبر رساں ادارے سپاہ نیوز کے مطابق جاری بیان میں کہا گیا کہ بحرین کے علاقے الجفیر میں امریکی فوجی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کے علاوہ، جہاں آگ بھڑک رہی ہے، پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے سلطنتِ عمان میں طویل فاصلے تک فضائی نگرانی کرنے والے ایف پی ایس ریڈار اور بحری جہازوں کی نشاندہی کرنے والے ریڈار نظام کو بھی نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

یہ تازہ کشیدگی واشنگٹن اور تہران کے درمیان گزشتہ ماہ ہونے والے عبوری معاہدے کے لیے ایک اور دھچکا ہے، جس کا مقصد فروری کے آخر سے جاری جنگ کا خاتمہ کرنا تھا۔ اس جنگ نے عالمی معیشت پر بھی نمایاں منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔

معاہدے کے اعلان کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی آئی تھی، تاہم پیر کو ٹوکیو میں فیوچر ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی خام تیل کی قیمتوں میں 3.5 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 74 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔

ادھر امریکی فوج نے اتوار کو اعلان کیا کہ اس نے ایران کے خلاف حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی ہے، جس کے بعد آبنائے ہرمز میں دوبارہ لڑائی بھڑک اٹھی اور واشنگٹن کے کئی خلیجی اتحادی بھی حملوں کی زد میں آ گئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ امریکی حملوں کی تازہ کارروائی اتوار کو پر شروع ہوئی، جبکہ اس سے قبل گزشتہ شب تقریباً 140 حملے کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

200 حروف