BR100 Increased By (0.44%)
BR30 Increased By (1.39%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.61%)
BAFL 58.79 Decreased By ▼ -0.35 (-0.59%)
BIPL 26.82 Increased By ▲ 0.20 (0.75%)
BOP 35.38 Increased By ▲ 0.26 (0.74%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
DFML 19.77 Increased By ▲ 0.08 (0.41%)
DGKC 221.94 Increased By ▲ 3.32 (1.52%)
FABL 96.91 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 58.36 Increased By ▲ 1.61 (2.84%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.04 (-0.22%)
GGL 23.54 Decreased By ▼ -0.12 (-0.51%)
HBL 294.10 Increased By ▲ 1.11 (0.38%)
HUBC 231.41 Decreased By ▼ -0.40 (-0.17%)
HUMNL 11.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.45%)
KEL 8.75 Increased By ▲ 0.33 (3.92%)
LOTCHEM 28.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.53%)
MLCF 107.15 Increased By ▲ 3.85 (3.73%)
OGDC 339.96 Increased By ▲ 1.79 (0.53%)
PAEL 44.49 Increased By ▲ 1.02 (2.35%)
PIBTL 18.64 Increased By ▲ 0.94 (5.31%)
PIOC 273.85 Increased By ▲ 3.85 (1.43%)
PPL 247.98 Increased By ▲ 3.66 (1.5%)
PRL 35.29 Decreased By ▼ -0.14 (-0.4%)
SNGP 123.17 Decreased By ▼ -2.49 (-1.98%)
SSGC 32.04 Decreased By ▼ -0.90 (-2.73%)
TELE 8.87 Decreased By ▼ -0.04 (-0.45%)
TPLP 10.57 Decreased By ▼ -0.26 (-2.4%)
TRG 64.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.77%)
UNITY 11.12 Increased By ▲ 0.09 (0.82%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.01 (0.8%)
پاکستان

پاکستان اور یورپی یونین کا مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی برقرار اور مذاکرات جاری رکھنے پر زور

  • کالاس کی پاکستان کی سفارتی کوششوں کی تعریف، دونوں کا مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق
شائع June 28, 2026 اپ ڈیٹ June 28, 2026 04:25pm

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالاس نے مشرقِ وسطیٰ کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، جس میں انہوں نے جنگ بندی کے معاہدے کو برقرار رکھنے اور مواصلاتی رابطے کھلے رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے کاجا کالاس کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی جس کے دوران انہوں نے حالیہ علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

کاجا کالاس نے پاکستان کی ان سفارتی کوششوں کو سراہا جن کے نتیجے میں اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ممکن ہو سکے۔ تاہم انہوں نے حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور رابطے کے ذرائع کھلے رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی چیف کو مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے ایک جامع فریم ورک کے حصول کے لیے پاکستان کی مسلسل سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے تمام فریقین جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کریں۔دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر مسلسل اور قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

Comments

200 حروف