دنیا
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امن مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
- ایرانی حکام کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات ممکنہ طور پر چند روز تک جاری رہیں گے، امریکی نائب صدر
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اتوار کے روز ایران کے حکام کے ساتھ متوقع دو روزہ امن مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے۔
نائب صدر کے ترجمان کے مطابق جے ڈی وینس اپنی اہلیہ کے ہمراہ سوئٹزرلینڈ کے ایمن ایئر بیس پر مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 59 منٹ (03:59 جی ایم ٹی) پر پہنچے۔
جے ڈی وینس نے قبل ازیں کہا تھا کہ ایران کے حکام کے ساتھ ہونے والے امن مذاکرات ممکنہ طور پر چند روز تک جاری رہیں گے۔


Comments