BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

مردان میں طیارہ حادثہ، پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ شہید

  • حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے ایئر ہیڈکوارٹرز نے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے، آئی ایس پی آر
شائع اپ ڈیٹ

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ ضلع مردان میں معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں پاک فضائیہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد قاسم عبداللہ اور پاک بحریہ کے لیفٹیننٹ طحہٰ عباسی شہید ہوگئے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید پائلٹس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ حادثے میں تین دیگر افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پائلٹس نے وطن کی خدمت کے دوران شہادت کا عظیم رتبہ پایا۔

وزیر داخلہ نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کیلئے ایئر ہیڈکوارٹرز نے بورڈ آف انکوائری تشکیل دے دیا ہے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، سروسز چیفس اور پاک افواج کے تمام رینکس نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افواج کی قیادت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔

پاک فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج کے ان افسران کی شہادت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا جنہوں نے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔

ایئر چیف نے فرض کی ادائیگی کے دوران قوم کی خدمت کرتے ہوئے جان نچھاور کرنے والے دونوں نوجوان افسران کے غیر متزلزل عزم، مثالی پیشہ ورانہ مہارت اور عظیم قربانی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بہادری، عزم اور فرض شناسی پاک مسلح افواج کی بہترین روایات کی عکاس ہے اور یہ آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی۔

ایئر چیف نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو اس ناقابلِ تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر، ہمت اور حوصلہ عطا کرے۔

Comments

200 حروف