پاک ایران وزرائے داخلہ ملاقات، علاقائی استحکام اور امن و امان پر تبادلہ خیال
- پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایران کے ساتھ قریبی روابط کو اہمیت دیتا ہے، محسن نقوی
وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے تاجکستان میں ملاقات ہوئی جس میں سرحدی سیکیورٹی اور علاقائی استحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاک-ایران سرحد پر سیکیورٹی تعاون بڑھانے، بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانے، غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
فریقین نے داخلی سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان روابط مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایران کے ساتھ قریبی روابط کو اہمیت دیتا ہے.
اس موقع پر ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی نے بھی دوطرفہ سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور سرحدی علاقوں میں امن و امان کی بہتری کیلئے رابطوں اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026


Comments