دنیا
ایران کا امریکا سے پابندیاں ختم اور منجمد اثاثے بحال کرنے کا مطالبہ
ایران نے نئی تجویز میں ملک پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا، کاظم غیر آبادی
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے منگل کو کہا ہے کہ امریکا کو دی گئی ایران کی حالیہ تجویز میں تہران پر عائد پابندیوں کے خاتمے، منجمد ایرانی اثاثوں کو جاری کرنے اور ملک پر عائد بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔
ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ارنا کے مطابق کاظم غریب آبادی نے بتایا کہ اس تجویز میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ کے خاتمے، ایران کے قریب علاقوں سے امریکی افواج کے انخلا اور جنگ سے ہونے والی تباہی کے ازالے کے لیے ہرجانے کی ادائیگی کا مطالبہ بھی شامل ہے۔


Comments