BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

امریکا،ایران امن مذاکرات میں سہولت کاری، پاکستانی وزیر داخلہ ایران پہنچ گئے

  • اسلام آباد کا امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں فعال ثالثی کردار برقرار ، سفارتی کوششیں تیز
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرِ داخلہ ہفتے کے روز تہران پہنچ گئے تاکہ ایران اور امریکا کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات کو آگے بڑھانے میں ”سہولت کاری“ کر سکیں۔

تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ”محسن نقوی آج اسلامی جمہوریہ ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچے ہیں، جو پاکستان کی ان جاری کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد مذاکرات میں سہولت فراہم کرنا اور خطے میں امن کو فروغ دینا ہے۔“

ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی نے تہران پہنچنے پر ان کا استقبال کیا۔ محسن نقوی کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب چند روز قبل پاکستان کے بااثر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ایران کا دورہ کر چکے ہیں۔

اسلام آباد امریکا اور ایران کے درمیان جاری امن مذاکرات میں فعال ثالثی کردار ادا کر رہا ہے، اور گزشتہ ماہ دونوں فریقوں کے وفود کے درمیان ایک اہم اور اعلیٰ سطح کی ملاقات کی میزبانی بھی کر چکا ہے۔

8 اپریل سے نافذ جنگ بندی نے اس لڑائی کو بڑی حد تک روک دیا ہے جو 28 فروری کو امریکا اور اسرائیلی افواج کے ایران پر حملوں کے بعد شروع ہوئی تھی۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے جمعے کے روز کہا کہ تہران کو واشنگٹن کی جانب سے ایسے پیغامات موصول ہوئے ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ مذاکرات جاری رکھنے پر آمادہ ہے۔

ایران کے چیف مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے منگل کے روز کہا کہ واشنگٹن کو ایران کی امن تجویز قبول کرنی چاہیے، ورنہ ”ناکامی“ کا سامنا کرنا پڑے گا، انہوں نے خبردار کیا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی جوابی تجویز مسترد کیے جانے کے بعد جنگ بندی ”نازک صورتحال“ سے دوچار ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ”ایرانی عوام کے حقوق کو 14 نکاتی تجویز کے مطابق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ اس کے علاوہ ہر راستہ مکمل طور پر غیر مؤثر ہوگا اور صرف ناکامیوں کا تسلسل ثابت ہوگا۔“

Comments

200 حروف