BR100 Increased By (0.12%)
BR30 Increased By (0.28%)
KSE100 Increased By (0.26%)
KSE30 Increased By (0.26%)
BAFL 58.16 Decreased By ▼ -1.57 (-2.63%)
BIPL 27.23 Increased By ▲ 0.23 (0.85%)
BOP 34.40 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 13.11 Increased By ▲ 0.27 (2.1%)
DFML 18.40 Increased By ▲ 0.15 (0.82%)
DGKC 213.66 Increased By ▲ 0.64 (0.3%)
FABL 99.56 Increased By ▲ 0.57 (0.58%)
FCCL 58.06 Increased By ▲ 0.40 (0.69%)
FFL 16.23 Increased By ▲ 0.03 (0.19%)
GGL 23.98 Increased By ▲ 0.18 (0.76%)
HBL 338.16 Increased By ▲ 4.45 (1.33%)
HUBC 213.36 Increased By ▲ 1.93 (0.91%)
HUMNL 10.58 Increased By ▲ 0.06 (0.57%)
KEL 7.43 Decreased By ▼ -0.05 (-0.67%)
LOTCHEM 27.67 Decreased By ▼ -0.32 (-1.14%)
MLCF 102.75 Increased By ▲ 2.10 (2.09%)
OGDC 318.92 Decreased By ▼ -1.37 (-0.43%)
PAEL 43.10 Decreased By ▼ -0.02 (-0.05%)
PIBTL 16.63 Increased By ▲ 0.07 (0.42%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 1.27 (0.47%)
PPL 229.45 Increased By ▲ 0.61 (0.27%)
PRL 70.80 Decreased By ▼ -0.22 (-0.31%)
SNGP 104.58 Increased By ▲ 2.36 (2.31%)
SSGC 27.41 Increased By ▲ 0.73 (2.74%)
TELE 8.53 Decreased By ▼ -0.08 (-0.93%)
TPLP 15.76 Increased By ▲ 0.65 (4.3%)
TRG 60.29 Increased By ▲ 0.45 (0.75%)
UNITY 11.72 Decreased By ▼ -0.33 (-2.74%)
WTL 1.20 Decreased By ▼ -0.03 (-2.44%)
دنیا

امریکا اور ایران مذاکرات اگلے ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے، وال اسٹریٹ

  • رپورٹ کے مطابق پاکستان دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور سفارتی ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری بیک ڈور سفارت کاری میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق واشنگٹن اور تہران ایک عارضی مفاہمت پر غور کر رہے ہیں تاکہ جنگ کے خاتمے کیلئے باضابطہ مذاکرات کی راہ ہموار کی جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور سفارتی ہم آہنگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جبکہ اسلام آباد کو آئندہ مذاکراتی دور کیلئے ممکنہ مقام بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ ماہ اسلام آباد میں ایک دورِ مذاکرات ہو چکا ہے، تاہم بعد میں مزید ملاقاتوں کی کوششیں کسی بڑی پیش رفت پر منتج نہ ہو سکیں۔

ذرائع کے مطابق امریکی اور ایرانی حکام ثالثوں کے ساتھ مل کر ایک صفحے پر مشتمل 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت پر کام کر رہے ہیں۔ مجوزہ دستاویز تقریباً ایک ماہ پر محیط باضابطہ مذاکرات کا فریم ورک فراہم کرے گی، جبکہ پیش رفت کی صورت میں اس مدت میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات میں ایران کے جوہری پروگرام، یورینیم افزودگی اور انتہائی افزودہ یورینیم ذخائر کے مستقبل پر تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ ایک تجویز کے تحت ایران کے انتہائی افزودہ یورینیم کو کسی تیسرے ملک منتقل کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ امریکا ایران سے یورینیم افزودگی محدود کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے جبکہ تہران واضح پابندیوں میں نرمی اور معاشی ریلیف چاہتا ہے۔

آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی مذاکرات کا اہم حصہ ہوگی۔ مجوزہ فریم ورک کے تحت ایران آبنائے ہرمز میں رکاوٹیں کم کرے گا جبکہ امریکا 30 دن کے دوران ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیوں میں مرحلہ وار نرمی کرے گا۔

Comments

200 حروف