BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

پاکستان اور چین نے سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے، زرعی ٹیکنالوجی اور چائے کے شعبے میں تعاون سے متعلق 3 سمجھوتوں پر دستخط کئے ہیں، یہ مفاہمتی یادداشتیں ان اہم شعبوں میں عملی تعاون کو فروغ دینے کی ایک مربوط کوشش کی عکاسی کرتے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری جو چین کے دورے پر ہیں پاکستان اور چین کے اداروں کے درمیان تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔

پہلی مفاہمتی یادداشت حکومتِ سندھ کے محکمہ بلدیات اور لوشیئن انوائرمنٹل ٹیکنالوجی گروپ کے درمیان کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے کے منصوبے پر تعاون کے لیے طے پائی، جس کا مقصد کراچی شہر کو پانی کی فراہمی میں اضافہ کرنا ہے۔

اس مفاہمتی یادداشت پر پاکستان کی جانب سے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور چین کی جانب سے لوشیئن انوائرمنٹل ٹیکنالوجی گروپ کی پارٹی برانچ کے سیکرٹری اور چیئرمین یوہوئی نے دستخط کیے۔

دوسرا سمجھوتہ حکومتِ سندھ کے محکمہ بلدیات اور لانگ پن ہائی ٹیک انفارمیشن کمپنی کے درمیان زرعی ٹیکنالوجی میں تعاون کے لیے طے پایا۔ سمجھوتے پر حکومتِ سندھ کی جانب سے شرجیل انعام میمن اور چینی کمپنی کی جانب سے چیئرمین چن ژی شین نے دستخط کیے۔

تیسری مفاہمتی یادداشت چائے کے شعبے سے متعلق تھی، جو مسکے اینڈ فیمٹی ٹریڈنگ کمپنی ، ہونان ٹی گروپ اور جیالونگ انٹرنیشنل ٹیکنالوجی کے درمیان طے پائی۔ پاکستان کی جانب سے سینیٹر سلیم مانڈوی والا جبکہ چین کی جانب سے ہونان ٹی گروپ کے پارٹی سیکرٹری و چیئرمین ژو چونگ وانگ اور ہینان جیالونگ انٹرنیشنل ٹریڈٹیکنالوجی کےچیئرمین ہاؤ جیاولونگ نے دستخط کیے۔

سمجھوتے کا مقصد صنعت کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا، دونوں ممالک میں چائے کی صنعت کی ترقی میں معاونت کرنا اور اقتصادی، تجارتی و عوامی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

اس موقع پر وزیرِاعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ جات سید قاسم نوید قمر، چیف سیکرٹری سندھ علی حسن بروہی اور چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی بھی موجود تھے۔

Comments

200 حروف