BR100 Increased By (0.44%)
BR30 Increased By (1.39%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.61%)
BAFL 58.79 Decreased By ▼ -0.35 (-0.59%)
BIPL 26.82 Increased By ▲ 0.20 (0.75%)
BOP 35.38 Increased By ▲ 0.26 (0.74%)
CNERGY 8.20 Increased By ▲ 0.05 (0.61%)
DFML 19.77 Increased By ▲ 0.08 (0.41%)
DGKC 221.94 Increased By ▲ 3.32 (1.52%)
FABL 96.91 Decreased By ▼ -0.15 (-0.15%)
FCCL 58.36 Increased By ▲ 1.61 (2.84%)
FFL 17.84 Decreased By ▼ -0.04 (-0.22%)
GGL 23.54 Decreased By ▼ -0.12 (-0.51%)
HBL 294.10 Increased By ▲ 1.11 (0.38%)
HUBC 231.41 Decreased By ▼ -0.40 (-0.17%)
HUMNL 11.07 Decreased By ▼ -0.05 (-0.45%)
KEL 8.75 Increased By ▲ 0.33 (3.92%)
LOTCHEM 28.07 Decreased By ▼ -0.15 (-0.53%)
MLCF 107.15 Increased By ▲ 3.85 (3.73%)
OGDC 339.96 Increased By ▲ 1.79 (0.53%)
PAEL 44.49 Increased By ▲ 1.02 (2.35%)
PIBTL 18.64 Increased By ▲ 0.94 (5.31%)
PIOC 273.85 Increased By ▲ 3.85 (1.43%)
PPL 247.98 Increased By ▲ 3.66 (1.5%)
PRL 35.29 Decreased By ▼ -0.14 (-0.4%)
SNGP 123.17 Decreased By ▼ -2.49 (-1.98%)
SSGC 32.04 Decreased By ▼ -0.90 (-2.73%)
TELE 8.87 Decreased By ▼ -0.04 (-0.45%)
TPLP 10.57 Decreased By ▼ -0.26 (-2.4%)
TRG 64.40 Decreased By ▼ -0.50 (-0.77%)
UNITY 11.12 Increased By ▲ 0.09 (0.82%)
WTL 1.26 Increased By ▲ 0.01 (0.8%)
دنیا

امریکا اور ایران جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں، پاکستان کا دونوں فریقین پر زور

  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر سے ملاقات
شائع April 21, 2026 اپ ڈیٹ April 21, 2026 07:38pm

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کے روز امریکا اور ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں اور ”مذاکرات اور سفارت کاری کو موقع دیں“۔

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب اسحاق ڈار نے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر سے ملاقات میں امریکا اور ایران کے درمیان روابط اور کشیدگی میں کمی کے لیے بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیرِ خارجہ نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ سے مسائل کے حل اور خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے صرف مذاکرات اور سفارت کاری کو ہی واحد مؤثر راستہ سمجھتا ہے۔

انہوں نے امریکا اور ایران کے درمیان روابط کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دونوں فریقوں سے اپیل کی کہ وہ جنگ بندی میں توسیع پر غور کریں اور مذاکرات و سفارت کاری کو موقع دیں۔

مزید کہا گیا کہ امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے خطے میں امن کے فروغ اور مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کو سراہا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کے روز سی این بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع نہیں چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس وقت مذاکرات میں مضبوط پوزیشن میں ہے اور آخرکار ایک ”بہترین معاہدے“ تک پہنچے گا۔

جنگ بندی میں توسیع کے امکان سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کہا: ”میں ایسا نہیں چاہتا، ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔“

ادھر واشنگٹن نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات پاکستان میں ہوں گے، جبکہ ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق تہران ان مذاکرات میں شرکت پر غور کر رہا ہے۔

تاہم ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے منگل کے روز رپورٹ کیا کہ تاحال ایران کا کوئی وفد پاکستان میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے لیے روانہ نہیں ہوا۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق: ”ابھی تک ایران کا کوئی وفد اسلام آباد، پاکستان کے لیے روانہ نہیں ہوا، چاہے وہ مرکزی ہو یا ذیلی، ابتدائی ہو یا ثانوی،“ اور اس نے ان خبروں کو مسترد کر دیا جن میں اس کے برعکس دعویٰ کیا گیا تھا۔

Comments

200 حروف