BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ناکہ بندی کے قریب آنے والی ایرانی جنگی کشتیاں تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی دھمکی

  • یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایران کے لیے آنے جانے والے جہازوں پر امریکی ناکہ بندی نافذ ہونے والی تھی
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی کوئی بھی فاسٹ اٹیک کشتی امریکی بحری ناکہ بندی کے قریب آئی تو اسے فوراً تباہ کر دیا جائے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب ایران کے لیے آنے جانے والے جہازوں پر امریکی ناکہ بندی نافذ ہونے والی تھی۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر لکھا کہ امریکہ نے چھ ہفتوں تک جاری رہنے والی جنگ کے دوران ایران کی بحریہ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، تاہم کچھ چھوٹی فاسٹ اٹیک کشتیاں نشانہ نہیں بنائی گئیں کیونکہ انہیں بڑا خطرہ نہیں سمجھا گیا تھا۔

انہوں نے مزید خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان میں سے کوئی بھی کشتی ہماری ناکہ بندی کے قریب آئی تو اسے فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا، اسی طریقہ کار کے تحت جیسے ہم سمندر میں منشیات فروش کشتیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔ یہ تیز اور انتہائی سخت ہوگا۔

ٹرمپ کا اشارہ امریکی کارروائیوں کی جانب تھا جو ستمبر سے کیریبین اور بحرالکاہل میں منشیات اسمگل کرنے والی کشتیوں کے خلاف کی جا رہی ہیں، جن میں اب تک کم از کم 110 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب ایران نے امریکی و اسرائیلی حملوں کے ردعمل میں آبنائے ہرمز کو مؤثر طور پر بند کر دیا ہے، جو عالمی سطح پر تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل کے لیے ایک نہایت اہم گزرگاہ ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد حصہ توانائی کی سپلائی گزرتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ ایران کی روایتی بحریہ کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم پاسداران انقلاب کے پاس اب بھی تیز رفتار کشتیاں، چھوٹی آبدوزیں، بارودی سرنگیں اور دھماکہ خیز مواد سے لیس جیٹ اسکیز جیسے مختلف آپشنز موجود ہیں، جو خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

Comments

200 حروف