BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی بحالی میں مدد فراہم کرنے کا اعلان

  • ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کے بعد امریکہ نے ایک بھرپور اور مکمل فتح حاصل کرلی ہے، امریکی صدر
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو کہا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی بحالی اور اضافے میں مدد فراہم کرے گا۔

قبل ازیں ٹرمپ نے ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے یا بصورتِ دیگر سویلین انفرااسٹرکچر پر حملوں کا سامنا کرنے کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے محض دو گھنٹے پہلے ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔

ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاہدے کا انحصار ایران کی اس رضامندی پر ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کی سپلائی کی ناکہ بندی روک دے گا جہاں سے عام طور پر عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا تقریباً پانچواں حصہ گزرتا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم ہر طرح کے سامان کی لوڈنگ کریں گے اور محض وہاں موجود رہیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سب کچھ ٹھیک رہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہاں بہت سے مثبت اقدامات ہونگے! بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہوگی اور ایران (جنگ کے بعد) تعمیرِ نو کا عمل شروع کر سکتا ہے۔

ٹرمپ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ایران کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق کے بعد امریکہ نے مکمل اور بھرپور فتح حاصل کرلی ہے۔

لڑائی میں عارضی وقفے اور آبنائے ہرمز کے دوبارہ کھلنے سے مشرق وسطیٰ کے برآمد کنندگان کو تیل کی وہ بڑی مقدار بھیجنے میں مدد ملے گی جو دشمنی کے آغاز سے خلیج کے اندر پھنسی ہوئی ہے۔

اینالیٹکس فرم کپلر کے اعداد و شمار کے مطابق، اس وقت خطے میں تقریباً 200 بحری ٹینکرز پر 13 کروڑ بیرل خام تیل اور 4 کروڑ 60 لاکھ بیرل ریفائنڈ ایندھن موجود ہے۔

Comments

200 حروف