BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

امریکہ نے لاپتہ پائلٹ کو بازیاب کر الیا، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکیاں

  • عہدیداروں نے لاپتہ اہلکار سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں
شائع اپ ڈیٹ

امریکی حکام کے مطابق ایران میں مار گرائے گئے دو جنگی طیاروں میں سے ایک کے لاپتہ امریکی فضائی اہلکار کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ یہ بات دو امریکی عہدیداروں نے رائٹرز کو بتائی، تاہم پینٹاگون نے فوری طور پر اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

عہدیداروں نے لاپتہ اہلکار سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ یہ اہلکار ایف 15 طیارے کے دو رکنی عملے کا حصہ تھا جسے ایران نے جمعہ کے روز اپنی فضائی دفاعی کارروائی کے دوران مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔ اس سے قبل رائٹرز نے رپورٹ کیا تھا کہ عملے کے دوسرے رکن کو پہلے ہی بازیاب کر لیا گیا ہے۔

اس واقعے کے بعد امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر دباؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے تاکہ وہ آبنائے ہرمز کو کھولے ورنہ اسے توانائی کے مراکز پر حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آبنائے ہرمز عالمی تیل اور گیس کی ترسیل کا اہم راستہ ہے جس سے دنیا کی بڑی توانائی سپلائی گزرتی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس تنازع کے دوران ایران کے حوالے سے متضاد بیانات دیے ہیں۔ کبھی انہوں نے سفارتی پیش رفت کے اشارے دیے تو کبھی ایران کو سخت نتائج کی دھمکیاں دیں۔ انہوں نے ایک موقع پر ایران کو پتھر کے دور میں واپس دھکیلنے کی بات بھی کی۔

ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ ایران کو معاہدے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہونے کے قریب ہے اور اگر پیش رفت نہ ہوئی تو سخت کارروائی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران سے ڈیل یا آبنائے ہرمز کھولنے کا وقت ختم ہو رہا ہے۔

دوسری جانب جنگ کے باعث خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، توانائی کا بحران پیدا ہوا ہے اور عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد حصے کی تیل اور مائع گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔

Comments

200 حروف