BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
دنیا

ٹرمپ کی ایران سے متعلق نئی دھمکیوں کے بعد سرمایہ کار محتاط

  • جمعرات کے روز عالمی مالیاتی منڈیاں شدید دباؤ کا شکار رہیں
شائع اپ ڈیٹ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو پتھر کے زمانے میں واپس دھکیلنے کی دھمکی اور آئندہ دو سے تین ہفتوں تک حملے جاری رکھنے کے اعلان نے مشرق وسطیٰ کی جنگ میں داؤ مزید بڑھا دیے ہیں، جبکہ سرمایہ کاروں کی جلد جنگ کے خاتمے کی امیدیں بھی دم توڑ گئی ہیں۔

جمعرات کے روز عالمی مالیاتی منڈیاں شدید دباؤ کا شکار رہیں، جہاں حصص اور بانڈز میں کمی دیکھی گئی، تیل کی قیمتوں میں تیزی آئی اور ڈالر مضبوط ہو گیا۔ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی فوج ایران میں اپنے اہداف کے قریب پہنچ چکی ہے، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی واضح ٹائم لائن نہیں دی۔

ماہرین کے مطابق اس بیان سے سرمایہ کاروں کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے کہ تنازع مزید طویل ہو سکتا ہے، جس سے عالمی معیشت پر دباؤ بڑھے گا۔ سرمایہ کار، جو پہلے خطرات مول لے رہے تھے، اب محتاط ہو کر اپنی پوزیشنز سے واپس ہٹ رہے ہیں۔

تیل کی سپلائی میں خلل اور اس کے نتیجے میں مہنگائی میں اضافہ عالمی منڈیوں کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت تقریباً 5 فیصد بڑھ کر 106 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی، جبکہ آبنائے ہرمز کی بندش نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے اسٹیگ فلیشن کا خطرہ بڑھ گیا ہے، جس میں کم معاشی ترقی کے ساتھ بلند مہنگائی شامل ہوتی ہے۔ جاپان سمیت کئی معیشتوں کو اس چیلنج کا سامنا ہو سکتا ہے۔

اسی دوران امریکی ٹریژری بانڈز کی ییلڈ میں بھی اضافہ ہوا، کیونکہ بڑھتی مہنگائی کے باعث شرح سود میں کمی کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ ہفتوں میں منڈیوں میں اتار چڑھاؤ برقرار رہے گا، جبکہ ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ سرمایہ کار محفوظ اثاثوں کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔

Comments

200 حروف