BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششیں: سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے

  • دورے کے دوران تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی، دفتر خارجہ
شائع March 28, 2026 اپ ڈیٹ March 28, 2026 02:17pm

مشرقِ وسطیٰ کے بڑھتے ہوئے تنازع کو روکنے کیلئے ایک بڑی سفارتی کوشش کے تحت سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ اتوار کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی دعوت پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود، ترکیہ کے وزیر خارجہ حقان فیدان اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی 29 سے 30 مارچ 2026 تک اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔

دفترِ خارجہ کے مطابق دورے کے دوران تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اہم علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی جس میں  خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششیں سرفہرست ہوں گی، مہمان وزرائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب، ترکیہ اور مصر جیسے برادر ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یہ دورہ باہمی دلچسپی کے کثیر جہتی شعبوں میں ان ممالک کے ساتھ پاکستان کے تعاون اور ہم آہنگی کو مزید مستحکم کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گا۔

جیسے جیسے یہ تنازع طول پکڑرہا ہے، پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ایک کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا ہے جہاں اسلام آباد دونوں متحارب فریقین کے درمیان پیغامات کی منتقلی کیلئے ایک رابطے کا ذریعہ بن کر کام کررہا ہے۔

ترک وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے نجی نشریاتی ادارے اے ہیبرسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہمارا منصوبہ یہ اجلاس ترکیہ میں منعقد کرنے کا تھا تاہم چونکہ ہمارے پاکستانی ہم منصبوں کا اپنے ملک میں موجود رہنا ضروری ہے، اس لیے ہم نے اجلاس پاکستان منتقل کردیا۔

انقرہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار کے مطابق ان مذاکرات میں چاروں مسلم اکثریتی ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

اس سے قبل جمعہ کو جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان واڈیفل نے اپنے ذرائع کا انکشاف کیے بغیر کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان میں امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست ملاقات کی توقع کررہے ہیں۔

اگرچہ تہران نے واشنگٹن کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کے انعقاد کے اعتراف سے انکار کیا لیکن ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے حوالے سے ایک گمنام ذرائع نے بتایا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 15 نکاتی منصوبے کا جواب اسلام آباد کے ذریعے بھجوا دیا ہے۔

Comments

200 حروف