BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے پانی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، ایرانی وزیر

  • ایران نے 48 گھنٹوں میں اسٹریٹجک آبنائے ہرمز نہ کھولی تو اس کے بجلی گھروں کو نشانہ بنایا جائے گا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی
شائع اپ ڈیٹ

ایران کے وزیرِ توانائی نے بتایا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ملک کے پانی اور توانائی کے اہم ترین بنیادی ڈھانچے کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکہ نے 28 فروری کو ایران پر حملے شروع کیے تھے، جس میں اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر شہید ہو گئے تھے اور ایک ایسی جنگ چھڑ گئی تھی جو اب پورے مشرقِ وسطیٰ میں پھیل چکی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسنا کے مطابق وزیرِ توانائی عباس علی آبادی نے کہا کہ امریکہ اور صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ اور سائبر حملوں کے باعث ملک کے پانی اور بجلی کے اہم ترین نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان حملوں میں پانی کی منتقلی اور صفائی کی درجنوں تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور پانی کی فراہمی کے کلیدی نیٹ ورکس کے حصے تباہ کر دیے گئے ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ نقصان کی مرمت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اس سے قبل اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران 48 گھنٹوں کے اندر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں ناکام رہا تو وہ ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے۔

جنگ کے آغاز سے ہی اس اہم آبنائے کے ذریعے آمد و رفت تقریباً معطل ہو کر رہ گئی ہے، جہاں سے عام طور پر دنیا کے خام تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی ) کا 20 فیصد حصہ گزرتا ہے۔ ایرانی افواج نے متعدد بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ یہ جہاز اس گزرگاہ سے گزرنے کے خلاف دی گئی انتباہی وارننگ پر عمل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

حالیہ دنوں میں ایران نے ان ممالک کے کچھ جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ہے جنہیں وہ دوست سمجھتا ہے، جبکہ ان ممالک کے جہازوں کو روکنے کی وارننگ دی ہے جو اس کے بقول اس کے خلاف جارحیت میں شامل ہوئے ہیں۔

ٹرمپ کے جواب میں ایران نے پورے خطے میں توانائی کے ڈھانچے اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

Comments

Comments are closed.