BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)
پاکستان

کفایت شعاری کے حتمی منصوبے کا اعلان آج، حکومت احتیاطی اقدامات کر رہی ہے، وزیراعظم

  • اجلاس کے دوران وزیراعظم کو حالیہ عالمی کشیدگی اور اس کے ممکنہ معاشی اثرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی
شائع March 9, 2026 اپ ڈیٹ March 9, 2026 09:06am

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر ملک میں معاشی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے بروقت اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے یہ بات اتوار کے روز ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں قومی معیشت کے استحکام کو برقرار رکھنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کو حالیہ عالمی کشیدگی اور اس کے ممکنہ معاشی اثرات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ موجودہ علاقائی صورتحال پاکستان کی معیشت کو متاثر کر سکتی ہے، خصوصاً توانائی کی فراہمی اور عالمی منڈیوں میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حوالے سے خدشات موجود ہیں۔ اس صورتحال کے پیش نظر حکومت پیشگی احتیاطی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ممکنہ چیلنجز سے نمٹا جا سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور قومی معیشت کے استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تمام ضروری فیصلے کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ موجودہ حالات سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا تاکہ عوامی مفادات کا مکمل تحفظ اور معاشی استحکام یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے وفاقی کابینہ، وفاق اور صوبوں میں تمام منتخب نمائندوں اور اعلیٰ سرکاری افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ تمام سرکاری ملازمین اور وزرا سادگی اور کفایت شعاری کو اپنائیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں قومی وسائل کے دانشمندانہ استعمال کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب مشکل مرحلہ گزر جائے گا اور معیشت مزید مضبوط ہو جائے گی تو حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ممکنہ ریلیف فراہم کرے گی۔

اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ کفایت شعاری، سادگی اور بچت سے متعلق ہدایات کا اطلاق صنعتی اور زرعی شعبوں پر نہیں ہوگا تاکہ قومی پیداوار، برآمدات اور غذائی تحفظ متاثر نہ ہوں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بچت اور کفایت شعاری کا بوجھ منصفانہ طور پر سب کو برداشت کرنا چاہیے۔ انہوں نے بالخصوص معاشرے کے بااثر اور صاحب حیثیت طبقات پر زور دیا کہ وہ رضاکارانہ طور پر ضروری ایڈجسٹمنٹ برداشت کر کے مثال قائم کریں۔

وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے سادگی اور کفایت شعاری سے متعلق متعدد تجاویز اجلاس میں پیش کی گئیں اور ان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ حتمی کفایت شعاری اور بچت کا منصوبہ آج باضابطہ طور پر اعلان کیا جائے گا۔

بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ ملک میں ڈیزل، پیٹرول اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب ذخائر موجود ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ توانائی کے محتاط استعمال اور ایندھن کے دانشمندانہ استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزارت آئی ٹی طلب اور رسد کی مسلسل نگرانی کے لیے ایک نظام فراہم کرے گی تاکہ سرکاری وسائل میں بچت اور توانائی کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے اور متعلقہ ادارے بروقت فیصلے کر سکیں۔

اجلاس میں چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز نے بھی حالیہ عالمی کشیدگی کے تناظر میں اپنے اپنے صوبوں میں معاشی سرگرمیوں، توانائی کے استعمال اور انتظامی تیاریوں کے بارے میں وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر توانائی سردار اویس لغاری، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر ماحولیات مصدق مسعود ملک، معاون خصوصی ہارون اختر خان اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Comments

200 حروف