BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
پاکستان

علاقائی خطرات کے باوجود معیشت کے تحفظ کے لیے فعال اقدامات کر رہے ہیں، محمد اورنگزیب

  • وزیر خزانہ کا آئی ایم ایف پروگرام کے اہداف اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے عزم کا اعادہ، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات
شائع اپ ڈیٹ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال سے پیدا ہونے والے ممکنہ معاشی اثرات سے نمٹنے کے لیے فعال اقدامات کر رہا ہے۔ جمعرات کو فنانس ڈویژن میں ہونے والی اس ملاقات میں علاقائی حالات، پاکستان کے معاشی منظر نامے، معاشی اصلاحات میں پیش رفت اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے کلیدی وفاقی وزارتوں اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان پر مشتمل اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے جو صورتحال کی کڑی نگرانی اور توانائی کی فراہمی و عالمی اجناس کی منڈیوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لے رہی ہے۔یہ کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات، خام تیل، کوئلے اور گیس کی سپلائی چین، قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ممکنہ تعطل کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مہنگائی، بیرونی کھاتوں اور مالیاتی استحکام پر پڑنے والے اثرات پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔

محمد اورنگزیب نے زور دیا کہ پاکستان کے پاس فی الحال کافی ذخائر اور سپلائی کے انتظامات موجود ہیں۔ حکومت علاقائی صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں سینیریو پلاننگ اور حساسیت کا تجزیہ کر رہی ہے، جبکہ توانائی کی بچت کے اقدامات اور صوبائی حکام کے ساتھ مل کر وسائل کے بہتر استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے، تاکہ مارکیٹ میں بے جا خوف و ہراس پیدا نہ ہو۔

ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے اور آئی ایم ایف کے ساتھ جاری پروگرام پر بھی اپ ڈیٹ دی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پروگرام کے اہداف کو پورا کرنے اور ٹیکس پالیسی، محصولات میں اضافے، گورننس اور اداروں کی شفافیت جیسے ڈھانچہ جاتی شعبوں میں اصلاحات کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے ڈیٹا کی بنیاد پر ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور تمام شعبوں میں یکساں انصاف کو یقینی بنانے پر روشنی ڈالی۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے استحکام اور بہتری کی علامت دکھا رہے ہیں، جس میں رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران شرح نمو 3.7 فیصد رہی اور بڑے پیمانے کی مینوفیکچرنگ اور زراعت کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے معاشی اصلاحات کے لیے حکومتی عزم کی تعریف کی اور پاکستان کے معاشی استحکام اور طویل مدتی ترقی کے لیے برطانیہ کے مسلسل تعاون کا اعادہ کیا۔ انہوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینے، خاص طور پر کان کنی اور معدنیات جیسے اہم شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں جانب سے وسائل سے مالا مال علاقوں میں استحکام، گڈ گورننس اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا گیا، تاکہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔

Comments

200 حروف