BR100 Decreased By (-0.13%)
BR30 Decreased By (-0.51%)
KSE100 Decreased By (-0.08%)
KSE30 Decreased By (-0.07%)
BAFL 57.18 Increased By ▲ 0.31 (0.55%)
BIPL 24.95 Decreased By ▼ -0.01 (-0.04%)
BOP 30.27 Decreased By ▼ -0.08 (-0.26%)
CNERGY 13.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.53%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 190.97 Decreased By ▼ -1.48 (-0.77%)
FABL 94.40 Increased By ▲ 0.26 (0.28%)
FCCL 52.65 Decreased By ▼ -0.14 (-0.27%)
FFL 14.58 Decreased By ▼ -0.14 (-0.95%)
GGL 19.25 Decreased By ▼ -0.31 (-1.58%)
HBL 306.90 Increased By ▲ 0.80 (0.26%)
HUBC 201.00 Decreased By ▼ -0.42 (-0.21%)
HUMNL 10.01 Decreased By ▼ -0.15 (-1.48%)
KEL 6.17 Increased By ▲ 0.08 (1.31%)
LOTCHEM 26.41 Decreased By ▼ -0.05 (-0.19%)
MLCF 92.98 Decreased By ▼ -0.18 (-0.19%)
OGDC 315.44 Decreased By ▼ -1.29 (-0.41%)
PAEL 35.45 Decreased By ▼ -0.18 (-0.51%)
PIBTL 14.68 No Change ▼ 0.00 (0%)
PIOC 243.05 Decreased By ▼ -0.16 (-0.07%)
PPL 223.60 Decreased By ▼ -3.31 (-1.46%)
PRL 92.40 Decreased By ▼ -0.62 (-0.67%)
SNGP 91.99 Increased By ▲ 0.15 (0.16%)
SSGC 23.72 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
TELE 7.77 Decreased By ▼ -0.03 (-0.38%)
TPLP 12.72 Decreased By ▼ -0.25 (-1.93%)
TRG 56.51 Decreased By ▼ -0.05 (-0.09%)
UNITY 8.09 Increased By ▲ 0.02 (0.25%)
WTL 1.02 Increased By ▲ 0.01 (0.99%)
پاکستان

سہیل آفریدی کی اڈیالہ سے عمران خان کی خفیہ منتقلی پر شدید تنقید

  • وزیراعلیٰ نے عمران خان کو اڈیالہ جیل سے آنکھ کے علاج کیلئے اسپتال منتقل کرنے کو صحت کی دہشت گردی قرار دیا
شائع اپ ڈیٹ

خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو اڈیالہ جیل سے آنکھ کے علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کو صحت کی دہشت گردی قرار دیا اور سوال اٹھایا کہ عمران خان کے اہل خانہ اور ذاتی معالجین کو اس معاملے سے کیوں بے خبر رکھا گیا۔

انہوں نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو 24 جنوری (ہفتہ) کو جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا، جس سے ان کی صحت اور طبی علاج کے حالات پر سنگین سوالات پیدا ہوتے ہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ سب سے بنیادی تشویش یہ ہے کہ عمران خان کی صحت کس حد تک بگڑ گئی کہ انہیں جیل سے اسپتال منتقل کرنا پڑا، اور یہ پہلے کیوں ظاہر نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سنگینی کے باوجود نہ تو اہل خانہ کو ملاقات کی اجازت دی گئی اور نہ ذاتی معالجین کو اعتماد میں لیا گیا۔ سہیل آفریدی، پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور دیگر پارٹی ارکان نے بارہویں مرتبہ عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی، لیکن پولیس نے انہیں جیل کے قریب روکا اور ملاقات کی اجازت نہیں دی، جس کے بعد پارٹی ارکان نے فیکٹری ناکے پر دھرنا دیا۔

سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست تیار کر کے جیل حکام کو دی گئی تھی اور تمام افراد موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہل خانہ کو بے خبر چھوڑ کر عمران خان کا رات کے وقت اسپتال منتقل کرنا اور طبی انجیکشن دینا انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

راہنما نے اس واقعے کو فریب اور وحشیانہ عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی وفد بانی سے ملاقات کے بغیر واپس نہیں جائے گا اور یہ ملاقات بنیادی انسانی حق ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026

Comments

Comments are closed.