BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)
کاروبار اور معیشت

پاکستان کو اے آئی میں سرمایہ کاری کرنی ہوگی، سی ای او ٹائیگریس ڈیٹا

پاکستان کو اے آئی معیشت میں بامعنی حصہ داری کے لیے توانائی اور انفراسٹرکچر میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، اویس طارق
شائع اپ ڈیٹ

مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں عالمی عروج کے باوجود، پاکستان بڑے پیمانے پر اے آئی ڈویلپمنٹ میں بڑی حد تک غیر موجود ہے کیونکہ ملک کو ساختی اور سرمائے کی رکاوٹوں کا سامنا ہے، امریکی کمپنی ٹائیگریس ڈیٹا کے شریک بانی اور سی ای او اویس طارق نے کہا۔ ان کی کمپنی، جو اے آئی اور مشین لرننگ ورک لوڈز کے لیے ڈیٹا انفراسٹرکچر پر توجہ دیتی ہے، نے گزشتہ سال اکتوبر میں 25 ملین ڈالر کی سیریز اے فنڈنگ حاصل کی، جس کی قیادت اسپارک کیپیٹل نے کی، اور ٹائیگرس ڈیٹا کے موجودہ سرمایہ کاروں بشمول اینڈریسن ہورووٹز نے بھی سرمایہ کاری کی۔

بزنس ریکارڈر کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں، انہوں نے پاکستان کو اے آئی معیشت میں بامعنی حصہ داری کے لیے توانائی اور انفراسٹرکچر میں طویل مدتی سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔

اویس طارق، جو سلیکان ویلی کے ایک تجربہ کار ٹیک ماہر ہیں اور تقریباً چھ سال اوبر میں گزار چکے ہیں—جہاں انہوں نے عالمی رائیڈنگ ایپ کے لیے اندرونی اسٹوریج پلیٹ فارم بنانے میں اہم کردار ادا کیا—نے دو دیگر ساتھیوں کے ساتھ اوبر چھوڑ کر ٹائیگریس ڈیٹا قائم کرنے سے پہلے اپنے خیالات اے آئی کی دنیا سے متعلق شیئر کیے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ زیادہ تر جدید ترین اے آئی ڈویلپمنٹ اب بھی امریکہ اور چین میں مرتکز ہے، تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بڑے مسائل کا سامنا ہے، جن میں جی پی یوز (گرافکس پروسیسنگ یونٹ) کی بلند قیمتیں اور اے آئی کمپیوٹنگ کے لیے درکار بھاری توانائی کی طلب شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔

اویس طارق کا ماننا ہے کہ اے آئی پر سنجیدہ توجہ کے لیے—جو انتہائی توانائی خرچ کرنے والا عمل ہے—ملک میں صاف اور قابلِ اعتماد توانائی کے مستقل ذرائع میں سرمایہ کاری ناگزیر ہوگی، ’چاہے اس میں نیوکلیئر ری ایکٹرز ہوں یا سولر۔

کراچی میں پیدا ہونے والے اس ایگزیکٹو کا خیال ہے کہ اے آئی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری رائیگاں نہیں جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ ملازمتوں کی مہارت بڑھانے، ورک فورس کو اپ گریڈ کرنے اور تعلیم بہتر بنانے میں مدد دے گی۔ اس کے بے شمار فوائد ہیں جو سامنے آسکتے ہیں۔

تاہم، انہوں نے خبردار کیا کہ عالمی سطح پر اے آئی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کے اعتبار سے اب بھی مہنگا تصور کیا جاتا ہے، جبکہ بڑی اے آئی کمپنیاں—جیسے کہ اوپن اے آئی—کمپیوٹ، اسٹوریج اور نیٹ ورکنگ پر سالانہ اربوں ڈالر خرچ کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے حالات میں اے آئی مہنگا ہے۔ یہ زیادہ لاگت کے لحاظ سے مؤثر ہورہا ہے، لیکن اس کو مزید سستا ہونا پڑے گا۔ اس وقت کی صورتحال ایسی ہے کہ اس میں بہت زیادہ سرمائے کی ضرورت پڑتی ہے۔

نسبتاً مختصر مدت میں اے آئی کے شعبے میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے، اور بڑی ٹیک کمپنیاں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان کر رہی ہیں۔ ایلون مسک کی ایکس اے آئی نے ریاستِ مسیسیپی میں 20 بلین ڈالر کے ڈیٹا سینٹر کی تعمیر کا اعلان کیا، جبکہ یورپی اے آئی اسٹارٹ اپ میسٹرال نے فرانس کی فوج کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری حاصل کی، اور ایمیزون نے 50 بلین ڈالر تک کی اے آئی اور سپر کمپیوٹنگ سرمایہ کاری کا وعدہ کیا۔ یہ تمام اقدامات اے آئی کی بڑھتی ہوئی عالمی وسعت کو نمایاں کرتے ہیں۔

2021 میں قائم ہونے والی ٹائیگریس ڈیٹا اے آئی اور مشین لرننگ ورک لوڈز کے لیے ڈیٹا انفراسٹرکچر پر کام کرتی ہے۔

اویس طارق نے بتایا کہ ہمارے زیادہ تر کسٹمرز اے آئی کمپنیاں ہی ہیں۔

سلیکان ویلی میں قائم یہ کمپنی اس وقت توسیع کے مرحلے میں ہے۔

اویس طارق نے کہا کہ ہم ڈیٹا سینٹرز بنا رہے ہیں۔ ہم بجلی اور وہ جگہ کرائے پر لے رہے ہیں جہاں اپنا ہارڈ ویئر نصب کرسکیں۔ اس لیے ہمیں مزید توسیع کرنا ہے اور یہ ظاہر ہے کہ اس کے لیے بھاری سرمایہ درکار ہوگا، اور ہمارا سرمایہ وہیں خرچ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پھر آپ کو یورپ اور ایشیا تک پھیلنا ہوتا ہے۔ ہمارا سرمایہ وہیں لگے گا۔

عالمی سطح پر اویس طارق کا کہنا ہے کہ اے آئی انقلاب کمپیوٹنگ کو بکھری ہوئی شکل کی طرف لے جارہا ہے، جو نئے مواقع بھی پیدا کررہا ہے اور عملی چیلنجز بھی۔

تاہم ان کی اپنی کمپنی کے لیے، سب سے بڑا مسئلہ ریگولیشن نہیں بلکہ انفراسٹرکچر—خاص طور پر ڈیٹا سینٹرز اور ہارڈویئر—کو وہ رفتار دینا ہے جو عالمی طلب پوری کرسکے۔

پاکستانی اسٹارٹ اپس کے لیے مشورے دیتے ہوئے، اویس طارق نے زور دیا کہ ایسے پراڈکٹ بنائے جائیں جو حقیقی مسائل حل کریں اور جن کے لیے گاہک پیسہ دینے پر تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اکثر میں دیکھتا ہوں کہ لوگ چیزیں بنانا شروع کردیتے ہیں بغیر یہ سمجھے کہ گاہک اور مارکیٹ کی ضرورت کیا ہے۔ لہٰذا صحیح مارکیٹ ریسرچ کریں۔ ایسی چیزیں مت بنائیں جن کا آپ کو علم ہی نہیں کہ آپ کا خریدار کون ہوگا، آپ کو پیسہ کون دے گا، یا آپ کی پراڈکٹ خریدے گا کون۔ یہی بنیادی نکتہ ہے۔

انہوں نے نئے کاروباری افراد کو مشورہ دیا کہ اے آئی ٹولز کا فائدہ اٹھائیں تاکہ سیکھنے، تحقیق کرنے اور پروڈکٹ ڈویلپمنٹ میں تیزی لائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ آج چیزیں بنانا اتنا آسان ہوگیا ہے کیونکہ سافٹ ویئر خود اے آئی کی مدد فراہم کرتا ہے۔ اسے اپنے فائدے کے لیے استعمال کریں۔

Comments

Comments are closed.