BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

پاکستان کے سب سے بڑے نجی ایل پی جی پروڈیوسر نے 5 سال 6 ماہ بعد پہلی شپمنٹ روانہ کردی

  • پلانٹ کا دوبارہ شروع ہونا کمپنی اور ملک کی ایل پی جی سپلائی چین کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے
شائع اپ ڈیٹ

پاکستان کے نجی شعبے میں ایل پی جی (لیکوئیفائیڈ پٹرولیم گیس) کی سب سے بڑی پیداواری کمپنی جامشورو جوائنٹ وینچرز لمیٹڈ (جے جے وی ایل) نے ساڑھے پانچ سال سے زائد عرصے کے بعد اپنے آپریشنز دوبارہ شروع کر دیے اور جمعرات کو ایل پی جی کی پہلی کھیپ روانہ کی۔

ایل ایس ای کیپٹل لمیٹڈ نے یہ پیشرفت جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ نوٹس میں ظاہر کی۔

نوٹس کے مطابق جے جے وی ایل جو ایل ایس ای کیپیٹل لمیٹڈ کی سرمایہ کاری شدہ کمپنی ہے نے پلانٹ کے 5 سال 6 ماہ بعد دوبارہ شروع ہونے کے بعد اپنا پہلا ایل پی جی لوڈ شپ کیا۔

یہ طویل انتظار کے بعد پلانٹ کا دوبارہ فعال ہونا کمپنی اور ملک کی ایل پی جی سپلائی چین کے لیے ایک اہم سنگِ میل سمجھا جارہا ہے۔

جامشورو جوائنٹ وینچرز لمیٹڈ پاکستان کے قوانین کے تحت قائم ایک غیر فہرست شدہ پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے، جس کا ہیڈکوارٹر لاہور میں اور گیس پروسیسنگ کی سہولیات جامشورو، سندھ میں واقع ہیں۔ اس کا جدید 200 ایم ایم ایس سی ایف ڈی ایل پی جی ایکسٹریکشن پلانٹ مارچ 2005 میں کمیشن کیا گیا جبکہ 125 ایم ایم ایس سی ایف ڈی پلانٹ اکتوبر 2014 میں فعال ہوا۔

جے جے وی ایل پاکستان میں ایل پی جی پیدا کرنے والی پہلی کمپنی تھی جس نے پیٹنٹ شدہ اورٹلوف ٹیکنالوجی درآمد کی اور اسے استعمال کیا، جو ملک میں سب سے زیادہ پروپین ریکوری کی ضمانت دیتی ہے اور اسے دنیا کے سب سے مؤثر پلانٹس میں شامل کرتی ہے۔

یہ گیس پروسیسنگ پلانٹس ہیوسٹن کی ایکسٹران کمپنی کے ذریعے انجنیئر، خرید، تعمیر اور کمیشن کیے گئے جو نیو یارک اسٹاک ایکسچینج میں درج ہے۔ ایکسٹران پلانٹس کو بھی چلاتا اور برقرار رکھتا ہے۔

Comments

Comments are closed.