دنیا

امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، ایران

  • آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے عمان کے ساتھ بات چیت جاری ہے، اسماعیل بقائی
شائع اپ ڈیٹ

ایران کی وزارت خارجہ نے پیر کو کہا کہ اس وقت امریکا کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے، البتہ آبنائے ہرمز میں محفوظ آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے عمان کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم اس وقت امریکا کے ساتھ مذاکرات نہیں کر رہے۔ ہماری بات چیت عمان کے ساتھ آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کے لیے ہورہی ہے۔