دنیا
امریکہ کے ایران پر مزید فضائی حملے
- سینٹکام کی افواج نے آج تجارتی جہاز رانی کے خلاف ایران کی مسلسل جارحیت کے براہِ راست جواب میں حملے کیے، بیان
امریکی سینٹرل کمانڈ (سیںٹکام) کے مطابق امریکہ نے ہفتے کے روز ایران میں مزید فضائی حملے کیے، جن میں فوجی نگرانی کے بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
سینٹکام نے ایک بیان میں کہا کہ سینٹکام کی افواج نے آج تجارتی جہاز رانی کے خلاف ایران کی مسلسل جارحیت کے براہِ راست جواب میں حملے کیے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ گزشتہ روز ایم/وی ایور لولی پر ایرانی حملے کے جواب میں امریکی کارروائی کے بعد ایران کو جنگ بندی کے معاہدے کا احترام کرنے کا موقع دیا گیا تھا، لیکن اس نے ایسا نہیں کیا۔ اس کے بجائے، ایرانی افواج نے آج صبح ایک یک طرفہ حملہ آور ڈرون کے ذریعے ایم/ٹی کیکو کو نشانہ بنایا۔