دنیا

حزب اللہ کی حمایت پر ٹرمپ کی ایران پر حملے کی دھمکی

  • اگر ایران نے لبنان میں اپنی پروکسیز کو گڑبڑ پھیلانے سے نہ روکا تو وہ اس پر حملہ کر دیں گے، امریکی صدر
شائع June 21, 2026 اپ ڈیٹ June 21, 2026 07:52pm

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے لبنان میں اپنے بھاری معاوضہ لینے والے متبادل جنگجوؤں (پروکسیز) کو فوری طور پر گڑبڑ پھیلانے سے نہ روکا تو وہ ایران پر حملہ کر دیں گے۔ یہ دھمکی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سوئٹزرلینڈ میں امن مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔

ٹرمپ کا اشارہ حزب اللہ کی طرف تھا جو اسرائیل پر حملوں کے ساتھ مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں شامل ہوئی تھی۔ حالیہ دنوں میں دونوں فریقین کے مابین ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے امریکہ اور ایران کے ابتدائی امن معاہدے کے پٹری سے اترنے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو ہم ایران پر ایک بار پھر انتہائی شدید وار کریں گے، بالکل اسی طرح جیسے ہم نے گزشتہ ہفتے کیا تھا بلکہ اس سے بھی زیادہ سخت!!!