دنیا

ایران توقعات سے زیادہ تیزی سے فوجی صلاحیت بحال کرنے لگا، سی این این

  • اگر ایران امن معاہدے پر رضامند نہ ہوا تو امریکا مزید حملوں کے لیے تیار ہے، ٹرمپ
شائع اپ ڈیٹ

ایران نے اپریل کے آغاز میں نافذ ہونے والی چھ ہفتوں کی جنگ بندی کے دوران ہی اپنے بعض ڈرونز کی پیداوار دوبارہ شروع کر دی تھی۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے جمعرات کو امریکی انٹیلی جنس جائزوں سے واقف دو ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جنس کا اندازہ ہے کہ ایران کی فوجی صلاحیتیں ابتدائی اندازوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیزی سے بحال ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے چار ذرائع کا حوالہ دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارہ روئٹرز اس رپورٹ کی فوری طور پر آزادانہ تصدیق نہیں کر سکا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز کہا کہ اگر ایران امن معاہدے پر رضامند نہ ہوا تو امریکا مزید حملوں کے لیے تیار ہے، تاہم انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ واشنگٹن صحیح جواب حاصل کرنے کے لیے چند روز انتظار کر سکتا ہے۔