پائیدار امن کیلئے مکالمہ اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے، اسحاق ڈار کی عباس عراقچی سے گفتگو
- اسحاق ڈار نے گزشتہ رات سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو کی
پاکستان نے ایران کو باور کرایا ہے کہ مسائل کے پرامن حل اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔
یہ بات نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کو بتائی۔
اسحاق ڈار نے گزشتہ رات سید عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
پیر کے روز اسلام آباد میں دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس گفتگو میں علاقائی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے مختلف فریقین کے درمیان تعمیری کردار اور مخلصانہ ثالثی کی کوششوں پر پاکستان کی تعریف کی۔
اسحاق ڈار نے اس موقع پر تعمیری روابط کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کے پرامن حل اور خطے سمیت عالمی سطح پر پائیدار امن و استحکام کے حصول کے لیے مکالمہ اور سفارت کاری ہی مؤثر راستہ ہے۔