فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایران کی اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
- آرمی چیف نے تہران میں ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا
ایرانی میڈیا کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ ایران کے دوران تہران میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں ایران کی مسلح افواج کے خاتم الانبیاء سنٹرل ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا۔ سنٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران آرمی چیف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ دونوں ایرانی رہنما اس وفد کا حصہ تھے جس نے گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں امریکی وفد کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کیے تھے۔
ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کا تہران کا دورہ بعض شعبوں میں اختلافات کم کرنے میں مددگار ثابت ہوا ہے، جس سے جنگ بندی کے دائرہ کار میں توسیع اور تہران اور واشنگٹن کے درمیان دوبارہ مذاکرات کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026