BR100 Increased By (0.06%)
BR30 Increased By (0.6%)
KSE100 Increased By (0.33%)
KSE30 Increased By (0.32%)
BAFL 59.81 Increased By ▲ 0.10 (0.17%)
BIPL 24.26 Decreased By ▼ -0.05 (-0.21%)
BOP 31.39 Increased By ▲ 0.16 (0.51%)
CNERGY 11.70 Increased By ▲ 0.11 (0.95%)
DFML 15.68 Decreased By ▼ -0.05 (-0.32%)
DGKC 203.90 Decreased By ▼ -2.47 (-1.2%)
FABL 96.19 Increased By ▲ 0.20 (0.21%)
FCCL 61.85 Increased By ▲ 0.31 (0.5%)
FFL 14.90 Decreased By ▼ -0.12 (-0.8%)
GGL 19.75 Increased By ▲ 0.06 (0.3%)
HBL 309.51 Decreased By ▼ -1.14 (-0.37%)
HUBC 204.42 Decreased By ▼ -0.91 (-0.44%)
HUMNL 8.73 Increased By ▲ 0.14 (1.63%)
KEL 6.31 Increased By ▲ 0.05 (0.8%)
LOTCHEM 24.65 Decreased By ▼ -0.03 (-0.12%)
MLCF 103.90 Decreased By ▼ -0.18 (-0.17%)
OGDC 316.00 Increased By ▲ 2.61 (0.83%)
PAEL 35.58 Decreased By ▼ -0.22 (-0.61%)
PIBTL 13.65 Increased By ▲ 0.18 (1.34%)
PIOC 271.00 Increased By ▲ 0.49 (0.18%)
PPL 226.85 Increased By ▲ 5.04 (2.27%)
PRL 80.26 Increased By ▲ 1.18 (1.49%)
SNGP 93.90 Increased By ▲ 0.22 (0.23%)
SSGC 23.78 Decreased By ▼ -0.09 (-0.38%)
TELE 7.46 Increased By ▲ 0.07 (0.95%)
TPLP 13.01 Increased By ▲ 0.50 (4%)
TRG 53.30 Decreased By ▼ -0.14 (-0.26%)
UNITY 8.41 Increased By ▲ 0.07 (0.84%)
WTL 1.39 Increased By ▲ 0.14 (11.2%)
کاروبار اور معیشت

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری

*ڈالر کے مقابلےمیں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 276.60 روپے پر بند
شائع اپ ڈیٹ

انٹربینک مارکیٹ جمعہ کو بھی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری رہا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلےمیں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 276.60 روپے پر بند ہوئی۔

یاد رہے کہ جمعرات کو مقامی کرنسی 276.61 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر جمعہ کو گزشتہ ہفتے ہونے والے نمایاں اضافے کے بعد 19 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہی۔ امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرح سود میں زیادہ اضافے کے امکانات بڑھنے سے ڈالر کو تقویت ملی جس کے نتیجے میں جاپانی ین دوبارہ 160 کی اہم سطح کے قریب آگیا ہے۔ اس صورتحال کے باعث کرنسی مارکیٹ کے تاجر جاپانی حکام کی ممکنہ مداخلت کے حوالے سے چوکس ہوگئے ہیں۔

یورو کی قدر 0.1 فیصد کمی کے بعد 1.1049 ڈالر ہوگئی اور یہ اپریل 2025ء کے بعد ڈالر کے مقابلے میں اپنی کم ترین سطح کے قریب رہا۔ رواں ہفتے یورو 0.8 فیصد گرا ہے اور ستمبر کے اواخر کے بعد سب سے بڑی ہفتہ وار کمی کی جانب گامزن ہے۔

سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق، سرمایہ کار آئندہ ماہ شرح سود میں بڑے اضافے کے امکان کو 14.5 فیصد ظاہر کررہے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے یہ امکان صفر تھا۔

جاپانی ین کی قدر میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی اور یہ 159.875 فی ڈالر پر برقرار رہا جو ستمبر کے اوائل کے بعد اس کی کم ترین سطح کے قریب ہے۔ ین کی مسلسل کمزوری کے باعث جاپانی حکام کی ممکنہ مداخلت کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

جاپان کی وزیر خزانہ ساتسوکی کاتایاما نے جمعہ کو کہا کہ حکومت کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ پر مناسب ردعمل دے گی۔ جمعرات کو ین عارضی طور پر 160 فی ڈالر کی اہم سطح تک گر گیا تھا۔

ڈالر انڈیکس 0.05 فیصد کمی کے بعد 103.17 پر آگیا، تاہم یہ اپریل 2025ء کے بعد اپنی بلند ترین سطح کے قریب برقرار رہا۔

آسٹریلوی ڈالر گزشتہ ایک ماہ کے دوران تقریباً 2.5 فیصد گرچکا ہے جس کے باعث یہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں جی 10 کرنسیوں میں سب سے خراب کارکردگی دکھانے والی کرنسی بن گیا ہے۔ یہ واحد جی 10 کرنسی ہے جس کے بارے میں آئندہ سال شرح سود میں کمی کی توقعات ظاہر کی جارہی ہیں۔ ابتدائی کاروبار میں اس کی قدر 0.68 امریکی ڈالر رہی۔

سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں بھی زیادہ تبدیلی نہیں آئی اور یہ 0.835 فرانک پر برقرار رہا، جو ایک ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔

Comments

200 حروف