BR100 Increased By (0.39%)
BR30 Increased By (0.88%)
KSE100 Increased By (0.62%)
KSE30 Increased By (0.73%)
BAFL 59.74 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.43 Increased By ▲ 0.12 (0.49%)
BOP 31.83 Increased By ▲ 0.60 (1.92%)
CNERGY 11.74 Increased By ▲ 0.15 (1.29%)
DFML 15.91 Increased By ▲ 0.18 (1.14%)
DGKC 204.90 Decreased By ▼ -1.47 (-0.71%)
FABL 96.05 Increased By ▲ 0.06 (0.06%)
FCCL 61.04 Decreased By ▼ -0.50 (-0.81%)
FFL 14.85 Decreased By ▼ -0.17 (-1.13%)
GGL 19.64 Decreased By ▼ -0.05 (-0.25%)
HBL 311.00 Increased By ▲ 0.35 (0.11%)
HUBC 206.00 Increased By ▲ 0.67 (0.33%)
HUMNL 8.63 Increased By ▲ 0.04 (0.47%)
KEL 6.26 No Change ▼ 0.00 (0%)
LOTCHEM 24.79 Increased By ▲ 0.11 (0.45%)
MLCF 103.00 Decreased By ▼ -1.08 (-1.04%)
OGDC 318.20 Increased By ▲ 4.81 (1.53%)
PAEL 35.67 Decreased By ▼ -0.13 (-0.36%)
PIBTL 13.88 Increased By ▲ 0.41 (3.04%)
PIOC 270.00 Decreased By ▼ -0.51 (-0.19%)
PPL 228.58 Increased By ▲ 6.77 (3.05%)
PRL 80.30 Increased By ▲ 1.22 (1.54%)
SNGP 94.02 Increased By ▲ 0.34 (0.36%)
SSGC 24.09 Increased By ▲ 0.22 (0.92%)
TELE 7.65 Increased By ▲ 0.26 (3.52%)
TPLP 12.87 Increased By ▲ 0.36 (2.88%)
TRG 53.37 Decreased By ▼ -0.07 (-0.13%)
UNITY 8.50 Increased By ▲ 0.16 (1.92%)
WTL 1.28 Increased By ▲ 0.03 (2.4%)
کاروبار اور معیشت

چاغی میں آٹھ مقامات پر تانبے اور سونے کے ذخائر کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں، این آر ایل

  • محمد علی طبہ نے پاکستان میں معدنیات کی تلاش کے لیے این آر ایل کے 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے پہلے سے اعلان کردہ عزم کا اعادہ کیا
شائع اپ ڈیٹ

نیشنل ریسورسز لمیٹڈ (این آر ایل)، جو مکمل طور پر پاکستانی نجی ملکیت کی حامل معدنیات کی تلاش کرنے والی کمپنی ہے، نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کے آثار پر مشتمل کم از کم آٹھ پورفیری مقامات کی نشاندہی کی ہے۔ کمپنی کی جانب سے تقریباً 25 ہزار میٹر گہرائی تک ڈرلنگ کے دوران حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں، جبکہ کمپنی معدنی ذخائر کے اپنے پہلے تخمینے کی تیاری کی جانب پیش رفت کر رہی ہے۔

ایک بیان کے مطابق پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 سے خطاب کرتے ہوئے این آر ایل کے چیئرمین محمد علی طبہ نے بتایا کہ ڈرلنگ کے دوران ایک سوراخ سے 295 میٹر طویل مسلسل معدنیات کا ذخیرہ دریافت ہوا، جس میں تانبے کی مقدار 0.43 فیصد اور سونے کی مقدار 0.13 گرام فی ٹن ریکارڈ کی گئی۔ اس میں 132 میٹر کا ایک حصہ بھی شامل ہے، جہاں تانبے کی مقدار 0.83 فیصد رہی۔

یہ دریافتیں دریگوان کے علاقے میں 5.6 مربع کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہیں، جو این آر ایل کے پہلے سے دریافت کردہ ٹانگ کور تانبے اور سونے کے پورفیری ذخائر سے متصل ہے۔محمد علی طبہ نے کہا کہ ایکسپلوریشن لائسنس EL214 کے تحت مزید تحقیقات سے خاطر خواہ معدنی ذخائر کی نشاندہی متوقع ہے، تاہم اس کا انحصار تلاش کے عمل کی تکمیل اور معدنی ذخائر کے باضابطہ تخمینے پر ہوگا۔

فاطمہ فرٹیلائزرز، لبرٹی ملز اور لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے مشترکہ منصوبے کے طور پر قائم این آر ایل کے پاس بلوچستان میں معدنیات کی تلاش کے پانچ لائسنس ہیں، جن میں تانبے اور سونے کے دو منصوبے، سیسے اور زنک کا ایک منصوبہ اور اینٹی منی کے دو منصوبے شامل ہیں۔ ان تمام منصوبوں پر تلاش کا کام جاری ہے۔

بیان کے مطابق این آر ایل کا منصوبہ ہے کہ 2027ء میں ماحولیاتی، زیرِ زمین پانی، دھات کاری اور ارضیاتی و انجینئرنگ سے متعلق مطالعات شروع کیے جائیں، تاکہ اس دہائی کے اختتام تک بینکاری کے قابل فزیبلٹی اسٹڈی مکمل کی جاسکے۔

محمد علی طبہ نے پاکستان میں معدنیات کی تلاش کے لیے این آر ایل کی جانب سے پہلے سے اعلان کردہ 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے عزم کا اعادہ کیا اور مقامی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں اور خدمات فراہم کرنے والوں کو ابھرتے ہوئے مواقع پر تبادلہ خیال کی دعوت دی۔

کمپنی کے مطابق ایک علیحدہ مشیر نے معدنی ذخائر کے ابتدائی تخمینے تیار کرلیے ہیں، تاہم بین الاقوامی رپورٹنگ کے تقاضوں کی تکمیل تک ان تخمینوں کو عوامی سطح پر جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این آر ایل بین الاقوامی معیارات کے مطابق اپنے پہلے باضابطہ معدنی وسائل کے تخمینے کی تیاری پر کام کر رہی ہے۔

کمپنی نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) کے اشتراک سے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک پیش گوئی کرنے والا ماڈل تیار کرنے کا کام بھی شروع کیا ہے، جس کا مقصد معدنیات کی تلاش کے عمل کو تیز کرنا ہے۔ یہ ماڈل ارضیاتی ماڈلنگ اور ڈرلنگ پروگرام کے دوران جمع کیے گئے اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا ہمارا مقصد عالمی معیار کا معدنیات کی تلاش کا پلیٹ فارم قائم کرنا اور دریافت و کان کنی سے لے کر پراسیسنگ اور مزید ویلیو ایڈیشن تک ایک مربوط معدنیاتی ویلیو چین کی تشکیل میں کردار ادا کرنا ہے۔

محمد علی طبہ کے مطابق اس پروگرام کے ذریعے مقامی مہارتوں کو بھی فروغ دیا جا رہا ہے، جس کے تحت بلوچ ماہرینِ ارضیات بین الاقوامی مشیروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، جبکہ پاکستانی ٹھیکیدار ترچھی ڈرلنگ کا کام انجام دے رہے ہیں۔ کمپنی کی تکنیکی افرادی قوت تقریباً مکمل طور پر مقامی افراد پر مشتمل ہے۔ اس اقدام کا مقصد ملک میں ایسی مقامی صلاحیتیں پیدا کرنا ہے جو بین الاقوامی معدنیات کی تلاش کے منصوبوں میں بھی خدمات انجام دے سکیں۔

Comments

200 حروف