مریم نواز نے پاکستان کے پہلے مکمل الیکٹرک سویپر ٹرک کا افتتاح کردیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سڑکوں کی صفائی اور دھلائی کے لیے پاکستان کے پہلے مکمل الیکٹرک سویپر ٹرک کا افتتاح کردیا، جسے صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے گاڑی کا معائنہ کیا اور اس کے عملی مظاہرے کا مشاہدہ کیا۔ انہیں منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ بھی دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک مکینیکل سویپر ٹرک لاہور رنگ روڈ کی صفائی اور دھلائی کے لیے استعمال ہوگا۔ یہ جدید گاڑی پہلی مرتبہ سڑکوں سے پانی جذب کرکے اسے صاف کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔
مکمل چارج ہونے پر الیکٹرک سویپر 70 کلومیٹر تک سفر کرسکتا ہے۔ اس کے استعمال سے کاربن کا اخراج اور فضائی آلودگی کم ہوگی، جبکہ سڑکوں پر گردوغبار اور شور کی آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔
حکام کے مطابق اس ماحول دوست گاڑی کے استعمال سے ایندھن اور دیکھ بھال کے اخراجات میں بھی نمایاں بچت ہوگی۔
کاپی رائٹ : بزنس ریکارڈر 2026





















Comments