دنیا
ایران میںپولیس اسٹیشن پر حملے میں ملوث عسکریت پسند کو پھانسی دے دی گئی
- پھانسی پانے والے شخص کی شناخت محمد عارف شاہ بخش کے نام سے ہوئی
ایرانی میڈیا نے ہفتے کو رپورٹ کیا کہ ایران نے ملک کے جنوب مشرقی علاقے میں ایک پولیس اسٹیشن پر مسلح حملے میں ملوث ہونے کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی ہے۔ حملے میں متعدد پولیس اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔
نیم سرکاری میڈیا کے مطابق پھانسی پانے والے شخص کی شناخت محمد عارف شاہ بخش کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق عسکریت پسند تنظیم جیش العدل سے بتایا گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ حملہ کب ہوا تھا اور اس میں کتنے پولیس اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔





















Comments